اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید ججوں کے مستعفی ہونے کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں، یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا، ان ججز کی سزا صرف ایک پارٹی کیلئے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لائن لمبی ہے، عمر عطا بندیال کے فیصلے بائسڈ تھے استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا حق پارلیمنٹ کا ہے، ججز کی تعیناتی پارلیمنٹ کا حق ہے
کیا نواز شریف کو حکومت سے نکالا جانا آئینی تھا۔
ملک احمد خان نے کہا کہ قانون سازی کرنے پر ویلڈن پارلیمنٹ، پارلیمنٹ کوووٹر کے پاس جانا پڑے گا، یہ ممکن نہیں کہ آپ اپنی تقرری خود کریں، الجہاد ٹرسٹ کیس کے بعد کی ایک تاریخ ہے۔
پی ٹی آئی کا آئین کے ساتھ کبھی کوئی رشتہ نہیں رہا، ماضی میں عدالت کی منشا پر ترامیم کی گئیں، آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جارہا ہے، پارلیمنٹ بتاتی ہے کہ ججز کیسے ہونگے
پارلیمنٹ ججز کو برتھ دیتی ہے۔
دنیا میں دیکھا جائے کہ ججز کی تعیناتی کیسے ہوتی ہے، 27ویں آئینی ترمیم پر ایک سیاسی جماعت سیاست کررہی ہے، کئی ججز تشریح کرتے کرتے آئین لکھنے بیٹھ گئے۔
قبل ازیں انہوں نے علامہ اقبال میڈیکل کالج کی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی تاریخی اہمیت کو سراہا اور تمام گریجویٹس اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ کالج سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ہونہار ڈاکٹرز کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں تحقیق اولین ترجیح ہونی چاہیے اور جدید دور میں روایتی علاج کی ضرورت کم ہوتی جا رہی ہے، لہٰذا تحقیق کے لیے سرمایہ کاری ضروری ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیہی علاقوں تک علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں محنت اور لگن کو سراہا۔
اسپیکر نے خاص طور پر کینسر جیسی موذی بیماریوں کے علاج کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کوششوں کو قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ اس شعبے میں کیے گئے اقدامات معاشرے کے لیے مثالی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے ججز کی
پڑھیں:
امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
بشکیک / تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک امریکا کی جانب سے ایران پر ہونے والی کسی بھی فوجی کارروائی میں تعاون یا مدد فراہم کرتا ہے تو اسے بھی اس کے نتائج اور بین الاقوامی ذمہ داری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شمالی ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کرغزستان میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں حصہ لینے، تعاون کرنے یا سہولت فراہم کرنے والے تمام فریق بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے حق کے تحت ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ادھر ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق شمالی صوبے گیلان کے نائب گورنر علی باقری نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی میزائلوں نے صبح کے وقت زیباکنار میں واقع پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔
ایرانی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں فوجی تنصیب میں موجود کچھ آلات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان یا مزید تفصیلات کے بارے میں فوری طور پر معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
تاحال امریکا کی جانب سے ایرانی حکام کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے بیانات سے سفارتی تناؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔