ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تولسانی رنگ دیا گیا، آفاق احمد کی ڈمپر ایسوسی ایشن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ڈمپر یا ہیوی ٹریفک حادثات پر قوانین پر عملدرآمد کی اپیل کی تو پیپلزپارٹی نے اسے لسانی رنگ دے کر مہاجر پختون فسادات کروانے کی کوشش کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے اُن کی رہائش گاہ ڈیفنس میں انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں ملاقات کی۔
ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے۔
وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، کوئی انسان جان بوجھ کر چیونٹی بھی نہیں مارتا تو انسان کو کیسے مار سکتا ہے۔
وفد نے کہا کہ حادثات کی وجہ کہیں قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنا یا ڈرائیور کی غفلت ہوسکتی ہے لیکن حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کا تباہ ہونا اور سڑکوں کے دونوں طرف آدھے سے زیادہ حصہ پر انتظامیہ کی سرپرستی میں ٹھیلوں اور پتھاروں کا قبضہ ہے۔
آفاق احمد نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ پختونوں کو بھائی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپر یا ہیوی ٹریفک کے حادثات پر میری جانب سے قوانین پر عملدرآمد کروانے کی اپیل کو پیپلز پارٹی کی جانب سے لسانی رنگ دے کر اسے پختون مہاجر فسادات کرانے کی سازش قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب سرحد پر کشیدگی ہے اور تمام قومیتوں میں ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، پی پی نے پختونوں کے ہوٹل سیل کرکے شہر میں غیر یقینی اور اضطراب پیدا کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ پختون موجودہ حالات میں ملکی سلامتی کیلئے سوچنے اور اپنی افواج کے ہاتھ مضبوط کرنے کی بجائے اپنے معاش کے چکر میں الجھے رہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر اور پختون ملکر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اختلافات سگے بھائیوں میں بھی ہوتے ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے مل کر حل تلاش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایک دوسرے کیلئے برداشت اور احترام وقت کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آفاق احمد نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان 2030ء پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے پْرعزم: آصفہ بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کے بااختیاری کے لیے ’’پرنسس سبیکہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تیسری تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین اور مملکتِ بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کے اشتراک سے قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ خاتونِ اوّل نے اپنے خطاب میں ایوارڈ کے وژن کو سراہا اور مملکتِ بحرین کی خواتین کے حقوق کے فروغ میں قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خواتین کی قیادت پر فخر ہے۔ پاکستان عالمی معاہدوں، ، بیجنگ ڈیکلریشن اور 2030ء پائیدار ترقیاتی ایجنڈے، پر عملدرآمد کے لیے پْرعزم ہے۔