Jasarat News:
2025-11-10@01:46:35 GMT

ن لیگ اور پی پی کا اصلی چہرہ سامنے آ چکا، چودھری اشفاق

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-08-7
ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری اشفاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے نے وہ تمام حقیقتیں بے نقاب کر دی ہیں جو برسوں سے عوام کے سامنے چھپائی جا رہی تھیں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ اور ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ جیسے عوامی نعرے لگانے والی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ اب قوم کے سامنے آچکا ہے۔ چودھری اشفاق ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ یہ پارٹیاں صرف اقتدار کے حصول کیلیے عوامی جذبات سے کھیلتی رہیں، لیکن عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی پاکستانی عوام اور سیاسی کارکنوں کی آنکھیں نہیں کھلتیں اور عقل کی بتی روشن نہیں ہوتی تو پھر واقعی اللہ ہی حافظ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہمیشہ اسلام، آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی محافظ رہی ہے اور مستقبل میں بھی حق و سچ کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قوانین کا مقصد عوامی مفاد ہے، سیاسی انتقام کے نکات نکال دیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں اور انہیں سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اختیار ولی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر الزامات سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں، مینا خان آفریدی

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ احتجاج کے حق اور عوامی سہولت کے درمیان توازن کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ احتجاج کے دوران عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق قوانین کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم کی زیر نگرانی 4 رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاسی انتقام کے امکانات والے نکات قوانین سے نکالے جائیں گے اور قوانین کا مقصد صرف عوامی مفاد اور فلاح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایک ریاست، دو دستور کے کلچر کو ختم کرنے آئے ہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا وکلا سے خطاب

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہوم اور ایڈووکیٹ جنرل بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم پر عوامی مشاورت ہونی چاہیے‘سراج الحق
  • آزادی اظہار و پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • پاکستان کا بوسیدہ نظام عوامی دھکے کی مار ہے ،عنایت الرحمن
  • خوفزدہ حکومت کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے رہی، پی ٹی آئی بلوچستان
  • برازیلی ہیئر ڈریسر کون ہیں جو نریندر مودی کے  مبینہ’ووٹ فراڈ‘ کا چہرہ بن گئیں؟
  • میرا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا، نائمہ خان کا انکشاف
  • قوانین کا مقصد عوامی مفاد ہے، سیاسی انتقام کے نکات نکال دیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • پی آئی اے کے متعدد طیاروں کی عدم دستیابی سے فلائٹ آپریشن متاثر، وجہ بھی سامنے آگئی
  • پی آئی اے کے متعدد طیاروں کی عدم دستیابی سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، وجہ بھی سامنے آگئی