وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں اور انہیں سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اختیار ولی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر الزامات سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں، مینا خان آفریدی

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ احتجاج کے حق اور عوامی سہولت کے درمیان توازن کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ احتجاج کے دوران عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ انہوں نے بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق قوانین کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم کی زیر نگرانی 4 رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاسی انتقام کے امکانات والے نکات قوانین سے نکالے جائیں گے اور قوانین کا مقصد صرف عوامی مفاد اور فلاح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایک ریاست، دو دستور کے کلچر کو ختم کرنے آئے ہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا وکلا سے خطاب

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہوم اور ایڈووکیٹ جنرل بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی کہا کہ

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی

سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے قابلِ افسوس اور پاکستان کے تشخص کے خلاف قرار دیا ہے۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مساجد سے متعلق جو گفتگو کی وہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ پاکستان کے قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، پاک فوج پر اس طرح کی الزام تراشی بھارت نے بھی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ ہے، ان کی اساس ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ پر قائم ہے، فوج نے دہشتگردی کے خلاف بڑی جنگ لڑی اور کامیابی حاصل کی، آج بھی وہ ملک پر مسلط جنگ کا مقابلہ کر رہی ہے۔
مولانا اشرفی نے کہا کہ پاک فوج کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، لیکن وزیراعلی اور ان کے ساتھیوں نے اس وقت کبھی کوئی بات نہیں کی جب مساجد سے لاشیں اٹھائی جا رہی تھیں، پاکستان میں 70 فیصد دہشت گردی کے واقعات جمعے کے روز ہوئے، یہ مساجد کس کا ہدف تھیں؟،مولانا طاہر اشرفی نے پی ٹی آئی رہنماوں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعلی کو اس نوعیت کے بیانات سے باز رکھیں، سیاسی مخالفت میں اس حد تک جانا درست نہیں کہ ملک، قوم اور پاک فوج کے وقار کو نقصان پہنچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا بیان حقیقت کے منافی اور صرف دشمن کے مفاد میں ہے، اس طرح کی گفتگو وزیراعلی کے منصب کے شایانِ شان نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک مسلسل 5ہفتوں سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی لہر کو بریک لگ گئے آرٹیکل 243پر حمایت جبکہ دہری شہریت اورایگزیکٹو مجسٹریٹس سے متعلق ترمیم کی مخالفت کرینگے، بلاول بھٹو جماعت اسلامی کامینار پاکستان پرہونے والاعظیم الشان اجتماع عام ملکی تاریخ کا بڑا اجتماع عام ہو گا، ڈاکٹر طارق سلیم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی جنگ لڑیں لیکن وہ عدالت سے ہی ممکن ہوگی۔ ایمل ولی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا حالیہ بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے۔ وفاقی وزیر امیر مقام 
  • سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی
  • سہیل آفریدی کا سکیورٹی فورسز کیخلاف بیان غیر ذمہ درانہ ہے، سرفراز بگٹی
  • مساجد کے حوالے سے سہیل آفریدی کا بیان قابل مذمت ہے، طاہر اشرفی
  • 27ویں آئینی ترمیم پر نئی سیاسی صف بندی، سہیل آفریدی کا جارحانہ مؤقف ، بلاول بھٹو نے سیاسی فضا گرما دی
  • وفاقی وزراء کو مجھ پر لگائے الزامات پر معافی مانگنی چاہیے، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
  • 27 ویں ترمیم صوبائی خود مختاری کیخلاف، برداشت نہیں کرینگے: سہیل آفریدی 
  • 27ویں ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکا ہے، وزیر اعلیٰ پختونخوا