Jasarat News:
2025-11-03@04:07:01 GMT

کلین بیوٹی برانڈ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کلیفورنیا میں مقیم شینا زادہ کی نقصان دہ اجزا سے پاک کاسمیٹکس کی برانڈ ’کوساس‘ نے بین الاقوامی منڈیوں پر اپنی نگاہیں مرکوز کر دی ہیں۔ شینا زادہ نے لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر سے فوربز میگزین کو دیے گئےانٹرویو میں بتایا: ’میں خوبصورت چیزیں بنانے کے لیے موجود ہوں۔ یہ میرا مقصد ہے، یعنی جلد کی دیکھ بھال کے جنونوں کے لیے میک اپ۔‘ 41 سالہ شینا نے 2015 میں کچھ لپ سٹکس کے شیڈز اور محدود توقعات کے ساتھ کوساس کی بنیاد رکھی، لیکن 10 سال بعد، یہ ’صاف خوبصورتی‘ کی سب سے کامیاب مثالوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس تصور سے مراد وہ مصنوعات ہیں جو نقصان دہ کیمیکلز جیسے پیرا بینز اور سلفیٹ کے بغیر بنائی جاتی ہیں۔ فوربز کا اندازہ ہے کہ ایک دہائی کے بعد یہ کاروبار سالانہ 150 ملین ڈالر کی پروڈکٹس فروخت کرتا ہے، جس میں ساؤتھ بیچ سے سعودی عرب تک پھیلے ہوئے سٹورز میں تقریباً 200 مصنوعات شامل ہیں۔فوربز کے مطابق شینا کیلیفورنیا میں پلی بڑھی ہیں۔ ان کے والد ایک سٹور کیپر اور بعد میں میل مین تھے اور والدہ ایک مقامی مال میں کلینک کاسمیٹکس کی دکان پر کام کرتی تھیں۔ ان کا گھر میک اپ کے نمونوں اور بیوٹی میگزین سے بھرا ہوتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بھی رنگوں کا جنون ہو گیا اور نوعمری میں وہ اپنے دوستوں کو لپ سٹک اور آئی شیڈو کے انتخاب کے بارے میں ماہرانہ مشورے دیتی تھیں۔ یونیورسٹی میں حیاتیات کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے کچھ عرصے تک ایک لیب میں کام کیا، لیکن جلد ہی اپنا راستہ بدل لیا اور برانڈز کی ترقی سے متاثر ہو کر، انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور 2015 میں اپنی بچت کے 70 ہزار ڈالرز کے ساتھ کوساس کا آغاز کیا۔ شینا زادہ کی کہانی خواب، خطرہ مول لینے اور تخلیقی صلاحیتوں کے امتزاج کی ایک نادر مثال ہے۔ ایک ایسا سفر جس کا آغاز چار سادہ لپ سٹکس سے ہوا تھا اور اب یہ 150 ملین ڈالر مالیت کی خوبصورتی کی سلطنت بن چکا ہے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-12
میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی میکسیکو کے شہر ہرموسیو میں ایک سپرمارکیٹ میں خوفناک دھماکے سے کم از کم 23 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دھماکا برقی ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث پیش آیا۔سونورا ریاست کے گورنر الفونسو دورازو نے وڈیو پیغام میں تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہرموسیو کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے شفاف اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق، فی الحال حادثاتی دھماکے کو ہی واقعے کی بنیادی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دھماکا والڈوز اسٹور کے اندر نصب ٹرانسفارمر سے ہوا۔میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث متعدد افراد اندر ہی پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ عمارت کی بیرونی دیواریں سیاہ اور کھڑکیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ ڈے آف دی ڈیڈ کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ
  • بھارت‘ مندر میں بھگدڑ‘ متعدد ہلاک
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام
  • چین کا نیا خلائی مشن شین ژو 21 روانہ
  • گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز
  • القرآن
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ