گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی ہدایت پر گلبرگ ٹاؤن میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ آج گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے یو سی 3 میں اسپرے کیا جائے گا۔ مہم کا افتتاح چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن وقار احمد بھی موجود تھے۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ اسپرے مہم کا مقصد عوام کو ڈینگی اور ملیریا جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ کراچی کے عوام کا حق ہے کہ ان کو بنیادی سہولتیں ان کے گھر کی دہلیز تک میسر کی جائیں۔ انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن کے عملے کو ہدایت کی کہ اسپرے کے عمل کو مکمل تسلسل اور ذمے داری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ کسی علاقے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ٹاؤن کے لوگوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی اور اسپرے مہم کو مربوط انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔ بالخصوص چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ہر یو سی میں دو گاڑیاں روانہ کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات میسر کی جا سکیں اور عوام کے جان و مال محفوظ رہے آخر میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور بلدیہ کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلبرگ ٹاو ن مہم کا
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اس طرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین
پشاور:سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ باجوڑ میں جرگے کے ذریعے ہم نے مسئلہ حل کیا، باجوڑ میں رضاکارانہ طور پر کہا کہ ہم نیچے آتے ہیں آپ وہاں کلیئر کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے منتخب کیا ہے اور سہیل آفریدی بھائی ہے اسکا ساتھ دیں گے، صوبے کو بہت چیلنجز ہیں ادارے اپنا اپنا کام کریں، جس منصب پر آپ بیٹھے ہیں آپ کو اسکا جواب دینا ہوگا۔
علی امین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ویسے بھی نہیں چھوڑ رہے، سہیل آفریدی کی ملاقات بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کروانی چاہیے، وزیر اعلیٰ ملاقات کر کے صوبے کے معاملات پر بات کریں گے۔
سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے احتجاج سے متعلق جو احکامات ہوں گے اس پر عمل کریں گے، آئین کے اندر عوام کو اپنا حق دینا چاہیے، ایسے رویے سے عوام اور اداروں کے درمیان خلاء پیدا ہوتا ہے۔