نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اسطرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ باجوڑ میں جرگے کے ذریعے ہم نے مسئلہ حل کیا، باجوڑ میں رضاکارانہ طور پر کہا کہ ہم نیچے آتے ہیں آپ وہاں کلیئر کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی نے منتخب کیا ہے اور سہیل آفریدی بھائی ہے اسکا ساتھ دیں گے، صوبے کو بہت چیلنجز ہیں ادارے اپنا اپنا کام کریں، جس منصب پر آپ بیٹھے ہیں آپ کو اسکا جواب دینا ہوگا۔ علی امین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ویسے بھی نہیں چھوڑ رہے، سہیل آفریدی کی ملاقات بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کروانی چاہیے، وزیر اعلیٰ ملاقات کر کے صوبے کے معاملات پر بات کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے احتجاج سے متعلق جو احکامات ہوں گے اس پر عمل کریں گے، آئین کے اندر عوام کو اپنا حق دینا چاہیے، ایسے رویے سے عوام اور اداروں کے درمیان خلاء پیدا ہوتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کہا کہ ہم علی امین
پڑھیں:
نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان، پہلا شناختی کارڈ مفت جاری کیا جائے گا
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو پہلا قومی شناختی کارڈ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نادرا کے مطابق اب جو شہری پہلی بار شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں، وہ بغیر اسمارٹ چِپ والا کارڈ نادرا مرکز سے بالکل مفت حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا اہم فیصلہ، بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ منسوخی فیس ختم
شہری نادرا دفاتر میں درخواست جمع کروا کر 15 روز کے اندر اپنا شناختی کارڈ وصول کر سکتے ہیں۔
حکومتِ پاکستان کی عوام کے لئے بڑی سہولت
پہلا شناختی کارڈ (بغیر سمارٹ چِپ) بالکل مفت
آج ہی نادرا مرکز تشریف لائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل کریں pic.twitter.com/QgzfKL86do
— NADRA (@NadraPak) October 28, 2025
یہ سہولت صرف ان افراد کے لیے مخصوص ہے جو پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوا رہے ہیں۔
نادرا کی اس عوام دوست پیشکش کو شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں: نادرا نے ارشد چائے والا کو پاکستانی شہری تسلیم کرلیا، قومی شناختی کارڈ بحال
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نادرا نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں نئی آسامیاں دینے کا اعلان کیا تھا۔
نادرا کراچی کے 5 اور سندھ کے 9 اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیو یعنی ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھرتی کرے گا۔
ان عہدوں کے لیے امیدواروں کی کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شناختی کارڈ نادرا نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی