گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ، عوام کو 1700ارب روپے کا ٹیکہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کا گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیارGAS
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
حکومت نے گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا۔
گیس کے شعبےمیں بڑھتے ہوئےگردشی قرضے کےخاتمے کے لیے حکومت نے بڑی تیاری کرلی ،حکومت نے 3180 ارب روپے کےگردشی قرض میں سے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیارکرلیا، 1400 ارب نان ریکوری، لائن لاسز،ٹیرف ڈیفرنشل، 3 سوارب ٹیکس اور سودشامل ہیں،پیٹرولیم ٹاسک فورس نے پیٹرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی مزیدپانچ روپے بڑھانے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کےمطابق 5 روپے اضافی پی ڈی ایل عائد کرنے سےساڑھے 5 سو ارب روپے ریکوری کا پلان تیارکرلیا گیا ہے،ڈیویڈنڈ اور اضافی ٹیرف لگا کرتقریبا 7 سو ارب روپے گردشی قرض کیلئے ایڈجسٹ کیے جائیں گے،
ایل این جی کارگوز میں کمی لا کر 5 سو ارب روپے کے لگ بھگ بچت کی جائے گی،
گیس کمپنیوں سےحاصل ہونے والےڈیویڈنڈ کو واپس لےکرگردشی قرض کی ادائیگی میں استعمال کیا جائے گا،گیس سیکٹر کا گردشی قرض آئندہ 6 برسوں کے دوران ختم کرنے کا پلان ہے،گردشی قرضہ ختم کرنے کے پلان کی وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے منظوری لی جائے گی۔
اکتیس سو اسی ارب روپے کے گردشی قرض میں سےسترہ سو ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 9001 اور 27001 کا اجرا
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔
وزیراعلیٰ دفتر کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔
پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا، پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال قائم ہیں۔
پنجاب بھر میں ہفتہ وار لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت اورمبارکباد دیتے ہوئے مزید تین اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری تک کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے، سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں پھل،سبزیوں اوردیگر اشیاء صرف کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا کر قابل قدر عوامی خدمت سرانجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے، پنجاب کے سرکاری ادارو ں کو صحیح معنوں میں خدمت مرکز بنا رہے ہیں، پنجاب میں سستی روٹی اورسستا آٹا عوام کیلئے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سہولت بازاروں کا دائرہ کارڈویژن، اضلاع، تحصیل سے لے کر بتدریج چھوٹے شہروں تک وسیع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔