پنجاب کے مختلف شہروں میں معمول کے مطابق دھند اور اسموگ نمایاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں معمول کے مطابق موسم سرما کی جانب تدریجی تبدیلی، دھند اور اسموگ نمایاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق راتوں میں درجۂ حرارت میں کمی، ٹمپریچر اِنورژن کے باعث آلودگی فضا میں معلق رہنے لگی۔ صبح اور رات کے اوقات میں حدِ نگاہ متاثر، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
یہ کیفیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسمی طور پر معمول کا حصہ ہے۔ اج اسوقت اے کیواٸی 214،کم ہوااورکم درجہ حرارت ہے۔ لاہور میں مشرقی ہواؤں کے ذریعے بھارتی پنجاب سے آلودہ ذرات کی آمد بھی جاری ہے۔
رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک ہوائیں انتہائی کمزور، آلودگی کا پھیلاؤ نہایت کم ہے۔صبح کے اوقات میں ٹریفک اور تجارتی سرگرمیوں سے ہونے والی اسموگ پر ہر ممکن کوشش سے قابو پایا گیا ہے۔
مقامی الودگی کافی حد تک کنٹرول میں ہے ألبتہ،انڈین کوریڈور سے آلودگی کی آمد، درجہ حرارت میں واضح کمی اورمعلق ہواٸیں الودگی بڑھا سکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسموگ صورتحال کی مسلسل اور مؤثر نگرانی جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند‘ موٹرویز ٹریفک کیلیے بند
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-10
لاہور‘ پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم ٹو لاہورسے کوٹ سرور تک بند ہے جبکہ ایم 3 رجانہ سے درخانہ، ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک اور ایم 5 ملتان
شیر شاہ انٹر چینج سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایم ون پر پشاور سے رشکئی تک ٹریفک معطل ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے وسطی اضلاع میں بھی فضائی آلودگی برقرار ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ صبح9 بجے فیصل آباد میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 814، گوجرانوالہ میں 404، ملتان میں 261 اور لاہور میں 218 ریکارڈ کی گئی۔