دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے شہری موٹروے کے استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی ہے۔

اسی طرح موٹر وے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک، ایم 11 لاہور  سے سیالکوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 بند کر دی گئیں

لاہور:

موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک اور ایم 5 گھوٹکی سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند ہے، یہ بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔

سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

ترجمان نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
  • دھند:موٹروے مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے
  • ملک کے کئی شہروں میں دھند راج، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 بند کر دی گئیں
  • موٹروے ایم 5 ملتان  سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند 
  • موٹروے ایم 5 بند