نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مخصوص سیاسی عناصر کی جانب سے پھیلائے جانے والے لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس کے دعوے کو مسترد کردیا۔

نادرا کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے نادرا کے حوالے سے پھیلایا گیا یہ پروپیگنڈا جھوٹ پر مبنی ہے اور اس ٹوئٹ کو جعلی خبر کے طور پر قطعی مسترد کیا جاتا ہے۔

نادرا کی وضاحت

نادرا مبینہ امتیازی نوٹس سے متعلق اس ٹویٹ کو جعلی خبر کے طور پر قطعی مسترد کرتا ہے۔ پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا۔

نادرا اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہریوں کو بلا کسی امتیاز خدمات فراہم کرتا ہے۔

— NADRA (@NadraPak) December 13, 2025

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان بھر کے نادرا دفاتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس نہیں آویزاں کیا گیا اور ادارہ اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہریوں کو بلا امتیاز خدمات فراہم کرتا ہے۔

نادرا نے واضح کیا کہ مذکورہ ٹوئٹ کے ذریعے جان بوجھ کر حقائق کو مسخ کر کے پیش کرنے کی کوشش کی گئی اور مخصوص سیاسی عناصر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کے لیے جھوٹی خبریں عام کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ من گھڑت خبریں عوام کو گمراہ کرنے اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کی غرض سے پھیلائی گئی ہیں، اور ملک دشمن عناصر جھوٹ اور فریب کے ذریعے بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مبینہ نوٹس گردش کررہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نادرا کے دفاتر میں پختون قومیت رکھنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امتیازی نوٹس تردید لسانی بنیاد نادرا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امتیازی نوٹس لسانی بنیاد وی نیوز امتیازی نوٹس نادرا کے

پڑھیں:

کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے درخت کو 72 گھنٹے گلے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے ماحول کے تحفظ کے لیے ایک منفرد اور حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے 72 گھنٹے تک ایک درخت کو گلے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کینیا کی معروف ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے یہ چیلنج نیری کے قصبے میں سرکاری احاطے میں موجود ایک قدیم اور مقامی درخت کے پاس انجام دیا، جہاں ہر لمحے متھونی کے ساتھ ان کے معاونین اور حامی موجود رہے، جو انہیں حوصلہ دیتے اور سہارا فراہم کرتے رہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک موقع پر نیند کے غلبے میں متھونی لڑکھڑائی، مگر فوراً مدد کرنے والے ساتھیوں نے انہیں سنبھالا، اس کارنامے کی تصدیق کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مبصرین بھی موجود تھے، جن کی فیس متھونی کی ٹیم نے ادا کی تھی۔

اس غیر معمولی مہم کے ذریعے انہوں نے نہ صرف اپنے سابقہ 48 گھنٹے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑا بلکہ عالمی سطح پر ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کا پیغام بھی دیا۔

تروفینا متھونی نے اس اقدام کو ایک “انسانیت کو جگانے والا پرامن پیغام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکثر مظاہروں میں بدنظمی اور احتجاج کی منفی خبریں سننے کو ملتی ہیں، مگر درخت کو گلے لگانے والا یہ علامتی احتجاج اختلافات سے بالاتر ہوکر سب کو یکجہتی کی طرف متوجہ کرتا ہے۔

اس موقع پر ان کا مخصوص لباس بھی توجہ کا مرکز رہا۔ سیاہ رنگ افریقی طاقت، مزاحمت اور ثابت قدمی کی علامت تھا، سبز رنگ جنگلات کی بحالی، امید اور نئی زندگی کی نمائندگی کرتا تھا جبکہ سرخ رنگ مقامی کمیونٹیز کی جدوجہد اور حوصلے کی علامت تھا۔ نیلا رنگ پانی اور سمندروں کے محافظوں کی نمائندگی کرتا تھا، جو ماحولیات کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔

متھونی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی خطرات کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ ان کی یہ منفرد مہم ثابت کرتی ہے کہ ماحول کے لیے جدوجہد کے لیے ضروری نہیں کہ احتجاج شور و غل میں ہو، بلکہ پرامن اور تخلیقی اقدامات بھی اتنے ہی مؤثر ہو سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • نادرا کی لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس سے متعلق وضاحت، گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد
  • نادرا کا لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس سے متعلق وضاحت، گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری
  • پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج آسان، ایپ لانچ کردی گئی
  • کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے درخت کو 72 گھنٹے گلے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • ملک میں خام تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ
  • پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ لانچ کردی گئی
  • اَخلاق اور اِسلامی عبادات
  • جیل ذرائع نےبانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے کہیں اور منتقل کی تردید کردی