Islam Times:
2026-07-24@05:22:55 GMT

نون لیگ جی بی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

نون لیگ جی بی میں اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر قائم یہ کمیٹی نون لیگ جی بی کے رہنماؤں کو ایک میز پر بٹھانے کی کوشش کریگی اور ان کے درمیان اختلافات کو الیکشن سے قبل ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ گلگت بلتستان میں اختلافات اور دھڑے بندیوں کو ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر قائم یہ کمیٹی نون لیگ جی بی کے رہنماؤں کو ایک میز پر بٹھانے کی کوشش کریگی اور ان کے درمیان اختلافات کو الیکشن سے قبل ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، احسن اقبال، چوہدری برجیس طاہر، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ کمیٹی مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے ناراض رہنماں کو ایک جگہ بٹھائے اور ان کے مابین کئی عرصے سے جاری اختلافات کو دور کرنے کیلئے کردار ادا کرے گی۔ میاں نواز شریف نے کمیٹی کے ارکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں اور پارٹی رہنماں کے مابین اختلافات کو فوری ختم کرائیں تاکہ الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ یاد رہے کہ نون لیگ گلگت بلتستان اس وقت دو گروپوں میں تقسیم ہے۔ ایک گروپ کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کر رہے ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں سابق وزیر انجینئر انوار اور پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اکبر تابان شامل ہیں۔ یہ دونوں گروپ ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان اختلافات کو نون لیگ

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف