کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات:جرنلسٹس پینل کی13 میں سے 11نشستوں پرکامیابی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب میں منعقدہ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025–26 مکمل ہوئے، جس میں جرنلسٹ پینل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 13 میں سے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ مدمقابل جسٹس پینل سے وابستہ صدارتی امیدوار سمیر قریشی سمیت دو 2 امیدواراں کامیاب قرار پائے۔
انتخابی نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر سمیر قریشی، جبکہ نائب صدر کی سیٹ پر عبید اللہ شاہ قرار پائے۔ جنرل سیکرٹری کیلئے ندیم احمد منتخب قرار پائے، مونس سراج جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کامیاب ہوئے جبکہ انفارمیشن سیکرٹری کی نشست پر آصف خان نے کامیابی اپنے نام کی ۔ اسی طرح خازن کے عہدے پر اکرم قریشی منتخب ہوئے۔
گورننگ باڈی کے ارکان میں ثاقب عالم، صبا عروج خان، وحید جیلانی، اظہر زیدی، اورنگزیب جبار، عدنان راجپوت اور مطلوب بیگ کامیاب قرار پائے۔انتخابات میں ممبران کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی، جہاں 195 میں سے 151 ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا*، جو کہ ایسوسی ایشن پر اعتماد اور جمہوری عمل سے وابستگی کا مظہر ہے۔
نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کرائم رپورٹرز کے پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ، فیلڈ میں درپیش مسائل کے حل اور مثبت صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قرار پائے
پڑھیں:
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ
کراچی:پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔
عبد السمیع خان نے کہا کہ اس وقت ڈیلرز کا مارجن 3.12 فیصد ہے، حکومت مارجن 8فیصد بڑھانے کی تحریری یقین دہانی کروائے۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو 8فیصد قسطوں میں بڑھا کر دے دے۔