پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
ملک اشرف: پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں پنجاب کی نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، ان نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے حامد خان گروپ کا بھرکس نکال دیا ہے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر پر انڈیپنڈنٹ گروپ کی واضح اکثریت ہے۔
آٹھ نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ( انڈیپنڈنٹ گروپ) کے امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں اور دو نشستوں پر حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے امیدوار جیت رہے ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
عاصمہ جہانگیر گروپ کے سینئیر رہنما اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون بھی پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری بھی پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ۔ سید قلب حسن ، پیر مسعود چشتی ، ثاقب اکرم گوندل ، عامر سعید راں اور طاہر نصر اللہ وڑائچ بھی رکن منتخب ہوگئے ۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان بار کونسل کے عاصمہ جہانگیر گروپ
پڑھیں:
کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، 2433 امیدوار الیکشن لڑینگے
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 172 یونین کونسلوں کی کل 642 وارڈز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 433 امیدوار جنرل کونسلر کے عہدے کیلئے میدان میں ہیں۔ جسکی پولنگ 28 دسمبر کو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 28 دسمبر 2025 کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ شہر بھر میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 172 یونین کونسلوں کی کل 642 وارڈز پر مجموعی طور پر 2 ہزار 433 امیدوار جنرل کونسلر کے عہدے کیلئے میدان میں ہیں۔ شہر کو انتظامی سہولت کے لئے چار ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن میں زرغون، چلتن، سریاب اور تکتو شامل ہیں۔ زرغون ٹاؤن میں 46 جنرل نشستوں پر 730 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ چلتن ٹاؤن میں 46 جنرل نشستوں پر 500 امیدوار، سریاب ٹاؤن میں 38 جنرل نشستوں پر 339 امیدوار، جبکہ تکتو ٹاؤن میں 42 جنرل نشستوں پر 804 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ سب سے سخت مقابلہ تکتو ٹاؤن میں دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایک نشست کیلئے اوسطا 19 امیدوار مدمقابل ہیں، جبکہ زرغون ٹاؤن میں بھی سخت مقابلہ متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پولنگ کے دن شہر بھر میں 642 پولنگ اسٹیشنز اور 2 ہزار 113 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے اور فوج و ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔