مسلم ممالک کے اعتراض پر ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹونی بلیئر غزہ میں اب بھی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی ملکوں کے اعتراض کے بعد سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹونی بلیئر غزہ میں اب بھی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں غزہ میں امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام غزہ امن کونسل کے لیے تجویز کیا تھا۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کی حیثیت سے ٹونی بلیئر نے 2003ء میں عراق پر حملے کی بھرپور حمایت کی تھی اور امریکا کا ساتھ دینے کے لیے برطانوی فوجیوں کو بھی عراق بھیجا تھا۔ یہ جنگ ان دعووں کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی کہ عراقی صدر صدام حسین کی قیادت میں عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں، تاہم بعد میں یہ سب دعوے غلط ثابت ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا وزیراعظم ٹونی بلیئر گیا ہے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھنے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بطور سینیٹرز انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شہری، بالخصوص سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے منتخب رکن، کی جیل میں حالت کا جائزہ لیں۔
پارلیمانی کمیٹی کے لئے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر مشال اعظم کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔