سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق دو کیسز میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس پر سماعت کی، دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی امریکا میں ہو یا کہیں بھی، قابلِ مذمت ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل و دیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔
علی امین گنڈاپور اور دیگر کےخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔