حکومت سانحہ مریدکے میں قادیانی سازش و مسلکی تعصب کی تحقیقات کرے، تنظیمات اہلسنت
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مریدکے میں ابھی تک گرفتار بے گناہ علماء و کارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ حکومت پنجاب اپنے وعدہ کے مطابق اہلسنت کے مدارس جو ابھی تک بند ہیں ان کو فوری کھولے، مساجد و مدارس اور خانقاہوں پر چھاپے فوری بند کئے جائیں، صاحبزادہ حامد رضا پر دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قائدین تنظیمات اہلسنت نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سانحہ مریدکے میں قادیانی سازش و مسلکی تعصب کی تحقیقات کرے۔ سانحہ مریدکے میں ابھی تک گرفتار بے گناہ علماء و کارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ حکومت پنجاب اپنے وعدہ کے مطابق اہلسنت کے مدارس جو ابھی تک بند ہیں ان کو فوری کھولے، مساجد و مدارس اور خانقاہوں پر چھاپے فوری بند کئے جائیں، صاحبزادہ حامد رضا پر دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ قائدین تنظیمات اہل سنت کے ہنگامی اجلاس میں سابق وفاقی وزیرسید حامد سعید کاظمی،سابق وفاق وزیر سابق ایم این اے و صدر ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری، پیر عبدالخالق قادری، سابق ایم این اے میاں جلیل احمد شرقپوری، صاحبزادہ حسن رضا، انجینئر ثروت اعجاز قادری، ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی، شاداب رضا نقشبندی، پیرزادہ محمد امین قادری، مفتی گلزار احمد نعیمی، خرم نواز گنڈا پور اور مفتی مقیم خان نے شرکت کی۔ طویل اجلاس کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقام مصطفی کے تحفظ اور نظام مصطفی کے نفاذ و استحکام پاکستان کیلئے ملک بھر میں سنی کنونشن جبکہ 5اپریل کو آل پاکستان سنی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سانحہ مریدکے میں رہا کیا جائے ابھی تک کو فوری
پڑھیں:
سانحہ 9 مئی کیس، عدالت کا استغاثہ کے گواہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 9 مئی، اشتعال انگیز تقریر اور ہنگامہ آرائی کے پانچ مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔
پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات فیروز آباد، ٹیپو سلطان اور شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی اور پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہے۔