انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 9 مئی، اشتعال انگیز تقریر اور ہنگامہ آرائی کے پانچ مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی غیرحاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

زمان پارک پولیس پر حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات فیروز آباد، ٹیپو سلطان اور شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی اور پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: استغاثہ کے گواہ تھانے میں کرنے کا

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا