9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16جنوری تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر، مسرت چیمہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
یاسمین راشد کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسکیوشن کی جانب سے مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔