2025-05-22@13:40:33 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«ترجمان پاک فوج نے کہا کہ»:

    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی زبردست کام کرتے ہوئے عالمی برادری کو انگیج کیا، ہم پرتشدد قوم نہیں،ہم ایک سنجیدہ قوم ہیں، پاکستان کی پہلی ترجیح امن ہے، اسی لیے بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے خود آ کر جنگ بندی کی درخواست کی، ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں تو ہم نے کہا کہ کیوں نہیں۔ غیرملکی ٹی وی آر ٹی عریبیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے، پہلگام واقعے کے چند منٹ بعد بھارتی میڈیا نے پاکستان کو...
    معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔ دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن بنیان مرصوص  کو پاکستانی مسلح افواج کی کامیابی قرار دیدیا۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق ’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا، بھارت کی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں...
    بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے شروع کیے گئے معرکہ مرصوص کے حوالے سے عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج جیسی فوج پوری دنیا میں نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق عوام نے کہا کہ ہندوستان کی فوج ہماری فوج کے مقابل نہیں، ہم نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ عوام نے کہا کہ پاک فوج جذبہ ایمان سے سرشار ہے، ہمارا ایک فوجی ہندوستان کے 10 فوجیوں پر بھاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ جان دینے کے لئے حاضر ہیں، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ایک ڈرپوک شخص ہے، پاکستان کا حصول کلمہ طیبہ پر ہوا ہے اسے...
    اعظم سواتی— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے لیڈر نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جس طرح افواجِ پاکستان نے ملک کو بچایا بچہ بچہ ان کے لیے دعاگو ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے ملک کےلیے ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تو کہوں گا بانی پی ٹی آئی آج ہی رہا ہو کر گھر آ جائیں۔
    امیر مقام---فائل فوٹوز وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف اقدامات سے سب کو پتہ چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا، ہم نے پوری دنیا کو کہا کہ آؤ پہلگام واقعے کی انکوائری کریں، وزیراعظم نے کھل کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات کریں۔ شہباز شریف کی زیرقیادت ملک ترقی کر رہا ہے، لوگ تو ڈیفالٹ کے منتظر تھے، امیر مقام وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، انھوں نے کہا لوگ تو پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ ن لیگ...
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید...
    وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کو جواب دیا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، الحمدللہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی فوج کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بنیان مرصوص دنیا کی تاریخ کا کامیاب ترین آپریشن ہے، پاکستان کی فوج نے دنیا کی بہترین اور پروفیشنل فوج ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کی افواج کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے، بھارت نے پاکستان کے صبر کو کمزوری سمجھا...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کی تصدیق کر دی، انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہو گئے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کی کوشش کی ہے، علاقائی سالمیت، قومی خود مختاری پر سمجھوتا کیے بغیر کوششیں کیں، جی ڈی ملٹری آپریشنز میں بات ہوئی ہے، پورا دن ڈپلومیسی چلتی رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک فوری طور...
    وزیراعظم محمد شہباز کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمیعت علماء اسلام ف کے راہنما مولانا فضل الرحمان، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے سیاسی راہنماؤں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون...
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا، پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، اے فوج کے جوانوں تمہارے جذبے کو سلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو، سلام ہے ان محافظوں کو، جنہوں نے غیرت، حکمت، شجاعت سے جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کیلئے اعزاز و افتخار کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف عبرتناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا، پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) وائس ایڈمرل راجا رب نواز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے شواہد پیش کرنے کے بجائے اس واقعے کی آڑ میں بھارت نے کشمیر کے مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا، 50 گھر بارود سے اڑا دیئے گئے ہیں اور ڈھائی ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، کشمیر میں بھارت اب یہ کر رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس...
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) وائس ایڈمرل راجا رب نواز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے شواہد پیش کرنے کے بجائے اس واقعے کی آڑ میں بھارت نے کشمیر کے مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا، 50 گھر بارود سے اڑا دیے گئے ہیں اور ڈھائی ہزار سے کشمیریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، کشمیر میں بھارت اب یہ کررہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ سب سے پہلے پہلگام واقعے کے حوالے سے بتاؤں گا، اگر پہلگام کی لوکیشن کو دیکھیں، اس کا زمینی فاصلہ 230 کلومیٹر ہے، یہ اس تناظر میں ہے کہ بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ دہشتگرد سرحد پار سے آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہاڑی علاقہ ہے، پہلگام میں جہاں یہ واقعہ ہوا، وہ جگہ سٹرک سے تقریباً 5.3 کلومیٹر دور ہے اور اس کا پولیس اسٹیشن سے فاصلہ 1.2 کلومیٹر ہے۔ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے واقعے کی ایف آئی آر سلائیڈ پر دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ 2 بج کر 20 منٹ پر ہوا جبکہ...
    واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی ٹی وی چینلز فوکس نیوز اور پی بی ایس کو دیے گئے انٹرویوز میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بزدلانہ اور بلا جواز جارحیت کے خلاف پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے اور کسی بھی جوابی کارروائی کا حق اپنی مرضی اور وقت پر محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد ثبوت کے بغیر کی جانے والی جارحیت کو لاقانونیت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل عالمی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے اس مطالبے کا خیرمقدم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے 75 سے 80 طیاروں نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا اگر پاکستان ایئرفورس کو حملے کی اجازت ہوتی تو نتائج کچھ اور ہوتے. پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے اپنی قوم کو جو پیغام دیا تھا اور پوری دنیا کے ساتھ جو کمٹمنٹ تھی کہ ہم پہل نہیں کریں گے، وہ ہم نے کردکھایا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کل بھارت نے جو مذموم کوشش کی جس میں بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا لائن...
    پورا خطہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے، نائب وزیراعظم ،ترجمان دفتر خارجہ، ترجمان پاک فوج کی مشترکہ نیوز کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سے متعلق حالات پر میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ پورے خطے کے امن کو خطرے کا سامنا ہے، یہ تناو بھارت نے پیدا کیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ترجمان...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔  جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان کےخلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتاہے، بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان بھارت کا خطےمیں مدعی،منصف اور جلاد کا خودساختہ کردارمسترد کرتا ہے، پاکستان خود دودہائیوں...
    چینی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان میں مشترکہ بحری مشقیں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا) چینی بحریہ کے ایک ٹاسک گروپ نے پاکستان میں کثیرملکی بحری مشقیں مکمل کر لی ہیں، جو اس سال چینی فوج کی پہلی بین الاقوامی مشترکہ مشق تھی۔ چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ ٹاسک گروپ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر پلانز باؤتو اور سپلائی شپ پلانز گاویوہو پر مشتمل ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹاسک گروپ نے پاکستانی فوج کی دعوت پر 6 سے 11 فروری تک ہونے والی مشترکہ مشق “امن 2025” میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشقوں کے دوران مشترکہ انسداد بحری قزاقی کی کارروائیوں، تلاش و امداد اور فضائی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے 79 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ایئر وار کورس کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لیے قابلِ قدر کارنامے سر انجام دیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایئر فورس نے چیلنجز کا سامنا کر کے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ...
۱