معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ میں 30 ستمبر بوقت 11بج کر 36 منٹ پر خودکش دھماکا ہوا، خودکش دھماکے کے بعد 5 خارجیوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پانچوں خوارج کو دیوار کے باہر ہی جہنم واصل کر دیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارودی مواد اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اس سے قبل ژوب کے متعدد علاقوں میں صرف گزشتہ ایک ماہ میں بھارتی پراکسی فتنتہ الخوارج کے 60 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کر چکی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔