Express News:
2025-11-18@20:20:14 GMT

بھارت کے نامور گلوکار 36 سال کی عمر میں چل بسے

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

بھارتی شوبز انڈسٹری کے ایک ابھرتے ہوئے گلوکار صرف 36 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے افسردہ چھوڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار ہیومنے ساگر ابھی کامیابیوں کے سیڑھیوں پر شہرت کے عروج کی جانب تیزی سے گامزن تھے کہ وقت اجل آگیا۔

میوزک اسٹار ہیومنے ساگر کا جگر ناکارہ ہوچکا تھا جس سے ان کے دیگر اعضا کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا تھا اور وہ تیزی سے کمزوری اور نقاہت کا شکار تھے۔

ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ گلوکار کو 3 دن قبل طبیعت بگڑنے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔

اہل خانہ کے بقول ہیومنے ساگر کا نمونیا بگڑ گیا تھا جب کہ وہ پہلے ہی جگر کے دائمی مرض میں مبتلا تھے۔

ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا علاج کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ سمیت سیاسی رہنماؤں اور ان کے مداحوں نے دلی تعزیت کی ہے۔

ہیومنے ساگر نے آبائی ریاست اوڈیشہ کے مقبول ٹی وی میوزیکل مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے بھارت بھر میں توجہ حاصل کی تھی۔

جس کے بعد ان کی کامیابی کا سفر شروع ہوا اور وہ ٹی وی سے ہوتے ہوئے فلموں کے لیے گانے لگے تھے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خارجہ پالیسی فعال، سعودی عرب کیساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ اہم کامیابی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے۔ پاکستان کابیانیہ دنیاکے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔

سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صنوبر انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بدلتی دنیا میں پاکستان کے کردار کے عنوان پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزارانسانی جانوں کی قربانی دیں۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیا، جنگ کے دوران پاکستان کابیانیہ دنیاکے سامنے رکھنے میں وزیراعظم،نائب وزیراعظم،فیلڈمارشل کااہم کردارہے ۔

وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت مستحکم ہوئی،عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی بہتری کااعتراف کیا، مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، دوست ملکوں سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کوسفارتی سطح پربڑی کامیابیاں ملیں، پاکستان نے 14 سال بعد ایس سی اوکانفرنس کی کامیاب میزبانی کی اور دنیابھرکے سربراہان مملکت نے ایس سی اوکانفرنس میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سفارتی  سطح  پر بڑی  کامیابیاں ‘ وزیراعظم  ‘ فیلڈ  مارشل  کا اہم  کردار : عطاتارڑ
  • خارجہ پالیسی فعال، سعودی عرب کیساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ اہم کامیابی ہے، عطا تارڑ
  • فرحان سعید کیخلاف کیا سازشیں کی گئیں؟ گلوکار کے انکشافات
  • اسلام آباد میں”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ نامور گلوکار عاطف اسلم، فرحان سعید سمیت دیگر کی پرفارمنس
  • اسلام آباد میں ’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘، نامور گلوکاروں کا پرفارمنس کا مظاہرہ
  • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کے خلاف کامیابی کے ہیرو معاذ صداقت کون ہیں؟
  • رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی
  • ’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں
  • اولاد کی کامیابی کا راز