Jang News:
2025-11-12@11:21:03 GMT

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا

— فائل فوٹو 

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس آج مکمل طور پر بند رہے گا۔

اسلام آباد بار کی جانب سے وکلاء، سائلین اور کلرکس کو جوڈیشل کمپلیکس نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر اور دیگر عہدیداروں نے وکلاء کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں آج ججز کے علاوہ تمام افراد کا داخلہ ممنوع ہے اور آج زیر سماعت ایک ہزار سے زائد کیسز کی سماعت بھی بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ہے۔

عدالتی عملے نے آج زیر سماعت تمام کیسز میں اگلی تاریخ دے دی اور کیسز کی اگلی تاریخ کے ساتھ کاز لسٹیں بھی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر لگا دی گئیں۔

اسلام آباد بار کونسل کا کچہری دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے گزشتہ روز جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہڑتال کے باعث سائلین کا جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ ممنوع ہے اس لیے سائلین کو باہر سے ہی اگلی تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب خود کش حملے کے بعد 3 روز کے سوگ اور 1 روز کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکے میں ایڈووکیٹ زبیر اسلم گھمن شہید جبکہ متعدد وکلاء اور سائلین زخمی ہوئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد

پڑھیں:

کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

 اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر فتنہ الخوارج کے خود کش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے جوڈیشل کمپلیکس میں کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی مل چکا ہے، کچہری کے باہر دھماکے میں ہندوستانی حمایت یافتہ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔کچہری کے باہر دھماکے کے بعد عمارت خالی کرا لی گئی، وکلا، ججز اور سائلین کو کچہری سے نکال دیا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کے عقبی حصے کی طرف سے شہریوں اور وکلا کو نکالا گیا، ججز کو بھی روانہ کر دیا گیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملے کا مقدمہ درج
  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج 
  • جوڈیشل کمپلیکس دھماکا: اسلام آباد بار کونسل کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان
  • جوڈیشل کمپلیکس حملے میں 8 کلو تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے، آئی جی اسلام آباد
  • سردار عبدالرحیم کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی مذمت
  • بنوں میں ڈیوٹی پر جانیوالے پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
  • کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
  • اسلام آباد جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، وکلاء اور سائلین زخمی
  • اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے قریب دھماکا، امدادی ٹیمیں روانہ