رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کے خلاف کامیابی کے ہیرو معاذ صداقت کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
رائزنگ اسٹارز ٹی20 ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس شاندار فتح میں 20 سالہ معاذ صداقت بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کا ہیرو بن کر ابھرے۔
معاذ صداقت کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ 15 مئی 2005 کو پیدا ہوئے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور بائیں بازو کے اسپن بولر ہیں، اور بطور بیٹنگ آل راؤنڈر پاکستان کرکٹ میں ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں میں سے ہیں۔
مزید پڑھیں:رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
معاذ نے چھوٹے عمری سے ہی پلاسٹک بال کے ساتھ گلیوں میں کھیلنا شروع کیا اور اسکول، کلب اور انڈر 19 کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں پاکستان اے ٹیم تک پہنچایا اور اب رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں وہ پاکستان کے لیے ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔
معاذ صداقت کی ریکارڈ کی جھلک:فرسٹ کلاس: 24 میچز، 1413 رنز، اوسط 39.
لسٹ اے: 20 میچز، 598 رنز، اوسط 33.22، 1 سنچری، 4 نصف سنچریاں، بولنگ میں 13 وکٹیں
Player of the match in successive ACC #AsiaCupRisingStars2025 games, Maaz Sadaqat reflects on his performances ????️#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/W64eqZSXCv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
ٹی20 میچز: 22 میچز، 668 رنز، اوسط 41.75، 5 نصف سینچریاں، بولنگ میں 11 وکٹیں
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے بھارت اے کے خلاف میچ میں معاذ نے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں:سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا
معاذ صداقت نے بولنگ میں بھی صرف 12 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جس سے پاکستان شاہینز کو فیصلہ کن فتح حاصل ہوئی۔ محمد فائق نے معاذ کے ساتھ 14 گیندوں پر 16 ناقابل شکست رنز کی شراکت قائم کی۔
All-round Maaz stars in Pakistan Shaheens’ thumping win over India A
Read more ➡️ https://t.co/UJ2NSgWyPp#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 16, 2025
معاذ نے ٹورنامنٹ میں پہلے بھی عمان کے خلاف ناٹ آؤٹ 96 رنز بنائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے شاندار کھیل کی وجہ سے وہ نہ صرف پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بلکہ مستقبل کے عالمی کرکٹ میں بھی امید کی کرن بن چکے ہیں۔
معاذ صداقت نے پاکستان اے، پاکستان انڈر 19 اور خیبر پختونخوا الیون سمیت پشاور زلمی کے لیے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال بن چکے ہیں کہ کس طرح چھوٹی عمر میں محنت، ٹیلنٹ اور لگن سے بڑے اسٹیج پر اثر ڈالا جا سکتا ہے۔
Scenes from Doha, Qatar ????
Pakistan Shaheens claim their second successive win in the ACC #AsiaCupRisingStars2025 ????#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Po6Cx1qUCQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
معاذ صداقت کی یہ کارکردگی مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی امیدیں جگانے والی ہے، اور نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک مثال بھی بن گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان شاہینز رائزنگ اسٹارز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ معاذ صداقتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان شاہینز رائزنگ اسٹارز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ بولنگ میں کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کیلئے پرفارم کرنے پر بہت خوش ہوں: معاذ صداقت
پاکستان شاہینز (پاکستان اے) کے آل راؤنڈر معاذ صداقت نے کہا ہے کہ الحمداللّٰہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میں نے پاکستان کےلیے بہترین پرفارم کیا ہے اور میچ جیتا ہے۔
معاذ صداقت نے بھارتی ٹیم سے تاریخی جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ میں ہر آنے والے میچ کے لیے بہت پُرامید ہوں، میرا مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنسز دینے کا منصوبہ ہے۔
معاذ صداقت کا کہنا تھا کہ میرے سامنے بھارتی ہو یا کوئی بھی اور ٹیم، میں سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہوں، سب کے خلاف ایک جیسا میچ کھیلتا ہوں اور اپنے کھیل کو انجوائے کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت سب کھلاڑیوں کا یہی منصوبہ ہے کہ پاکستان کے لیے یہ ٹرافی جیت کر لانی ہے۔
Player of the match in successive ACC #AsiaCupRisingStars2025 games, Maaz Sadaqat reflects on his performances ????️#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/W64eqZSXCv
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
معاذ صداقت نے یہ بھی کہا کہ ہم بطور ٹیم گیم ٹو گیم چل رہے ہیں، مستقبل کے بارے میں نہیں سوچتے اور جو میچ ہوتا ہے اس کے لیے سر توڑ محنت اور منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز ٹی20 کے گروپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کی، معاذ صداقت کو میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، معاذ صداقت نے دو وکٹیں حاصل کیں اور 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔