پاکستان کیلئے پرفارم کرنے پر بہت خوش ہوں: معاذ صداقت
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
پاکستان شاہینز (پاکستان اے) کے آل راؤنڈر معاذ صداقت نے کہا ہے کہ الحمداللّٰہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میں نے پاکستان کےلیے بہترین پرفارم کیا ہے اور میچ جیتا ہے۔
معاذ صداقت نے بھارتی ٹیم سے تاریخی جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ میں ہر آنے والے میچ کے لیے بہت پُرامید ہوں، میرا مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنسز دینے کا منصوبہ ہے۔
معاذ صداقت کا کہنا تھا کہ میرے سامنے بھارتی ہو یا کوئی بھی اور ٹیم، میں سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہوں، سب کے خلاف ایک جیسا میچ کھیلتا ہوں اور اپنے کھیل کو انجوائے کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت سب کھلاڑیوں کا یہی منصوبہ ہے کہ پاکستان کے لیے یہ ٹرافی جیت کر لانی ہے۔
Player of the match in successive ACC #AsiaCupRisingStars2025 games, Maaz Sadaqat reflects on his performances ????️#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2025
معاذ صداقت نے یہ بھی کہا کہ ہم بطور ٹیم گیم ٹو گیم چل رہے ہیں، مستقبل کے بارے میں نہیں سوچتے اور جو میچ ہوتا ہے اس کے لیے سر توڑ محنت اور منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیاء کپ رائزنگ اسٹارز ٹی20 کے گروپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
پاکستانی اوپنر معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کی، معاذ صداقت کو میچ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، معاذ صداقت نے دو وکٹیں حاصل کیں اور 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مریم نواز کا برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-25
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے ، آئیے آج ہم دنیا کو رواداری کیساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔رواداری اختیار کریں اوربرداشت کے راستے پر چلیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے، ہمیں معاشرے کو پر امن رکھنے کیلئے رواداری کی راہ پر چلنا ہوگا، نبی پاک ﷺ کی زندگی رواداری اور بردباری کا بہترین نمونہ ہے،آپ ﷺ دشمنوں کے ساتھ بھی رواداری کا مظاہرہ کرتے۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام پرامن رہنے اور رواداری اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔ معاشرہ برداشت اور رواداری کے رویوں کا متلاشی ہے۔ منفی رویوں سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویوں کے سدباب کیلئے مثبت سوچ اور بہترین طرز عمل اپنانا ہوگا۔ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اختیار کرنا ہوگی، معاشرے کے ہر طبقے کوبرداشت اورتحمل کے رجحان کو پروان چڑھانے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے اور آج ہم برداشت و رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کاا عادہ کرتے ہیں ۔