راولپنڈی:

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم اور محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں، تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے اور سیریز میں 0-3 سے کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی محنت کر رہے ہیں اور ہر کھلاڑی پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ وہ پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔

بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہمیشہ ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نے پہلی بار سنچری نہیں بنائی لیکن ہم کافی عرصے سے ان کی سنچری کے منتظر تھے اور انہوں نے شان دارکارکردگی کا مظاہرہ کرکے خود کو بہترین انداز میں ثابت کیا ہے۔

محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ رضوان نے بہترین انداز میں سینئر کھلاڑی کا کردار ادا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے وسیم جونیئر کے حوالے سے کہا  کہ انہیں کچھ انجریز کا سامنا تھا لیکن وہ ٹیم کے ساتھ رہے، آرام بھی دیا گیا تاہم اب وہ مکمل فٹ ہیں اور ون ڈے میں کامیاب واپسی کر چکے ہیں، پاکستان کے تمام بولرز گیم چینجر ہیں۔

تین ملکی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ سہ فریقی سیریز میں بہترین پرفارم کریں گے اور ہم ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے کے لیے

پڑھیں:

مداح کی مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی تعریف، آفریدی کے دلچسپ جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے سابق کرکٹر اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں ایک نوجوان مداح نے بیرونِ ملک اْن سے ملاقات کے دوران اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی 1996ء میں سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر ریکارڈ ساز سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا میں چھا گئے تھے، اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار لیگ اسپن کے باعث آج بھی کروڑوں مداحوں کے ہیرو ہیں۔ 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی 6 وکٹوں کے عوض 38 رنز کی کارکردگی بھی ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ ہے۔شاہد آفریدی ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور 5 بیٹیوں کے والد ہیں، حال ہی میں وہ نانا بننے کی خوشی بھی منا چکے ہیں۔غیر ملکی دورے کے دوران ایک نوجوان مداح جوڑے نے شاہد آفریدی سے ملاقات کی، اسی دوران لڑکی نے اْن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت پیارے اور ہینڈسم، بہت خوبصورت اور انتہائی اسمارٹ ہیں۔جس پر شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے فوراً جواب دیا کہ بیٹا، آپ یہ بات ایک نانا سے کہہ رہی ہیں۔یہ جواب سن کر موقع پر موجود لوگ بھی ہنس پڑے جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آراء  کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ لوگ خود کو شرمندہ کیوں کرتے ہیں؟ باپ کی عمر کے بندے سے ایسی باتیں کرنا پاگل پن ہے۔ ایک اور نے کہا کہ آفریدی نے بالکل ویسا جواب دیا جیسا ایک شوہر اور باپ کو دینا چاہیے، لڑکی کو بھی حدود میں رہنا چاہیے تھا۔کچھ صارفین نے لڑکی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک فین مومنٹ تھا، وہ صرف اپنے ہیرو کو دیکھ کر ایکسائیٹڈ ہو گئی تھی، بات کو غلط نہیں لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا
  • شاہین آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوےکی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
  • سری لنکا اور زمبابوے ٹیم کے اعزاز میں شاہین شاہ آفریدی کا عشائیہ
  • شاہین شاہ آفریدی کا سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
  • وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد، سری لنکن کھلاڑیوں کا بھی شکریہ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس، جسٹس منیب اور جسٹس عائشہ شریک نہ ہوئے
  • مداح کی مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی تعریف، آفریدی کے دلچسپ جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ابوظہبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلانے والا مشرقِ وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا