data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد میں سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ارکان نے بھی بھرپور شرکت کی۔

یہ خصوصی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل کی چھت پر منعقد ہوئی، جہاں غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں نے دارالحکومت کی دلکش شام کے مناظر سے لطف اٹھایا۔ اس دوران مہمانوں اور میزبان کھلاڑیوں کو مختلف روایتی اور لذیذ پاکستانی کھانوں سے بھی تواضع کی گئی، جنہیں سب نے بے حد پسند کیا۔

زمبابوے اور سری لنکا کے کھلاڑیوں نے پاکستانی عوام کی گرمجوش مہمان نوازی اور بہترین میزبانی کی کھل کر تعریف کی، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر تینوں ٹیموں کے درمیان کھیل کے ذریعے دوستی اور باہمی احترام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک بحریہ کے زیر انتظام 5ویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب

مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اپک بحریہ کے کمانڈر کراچی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان مقابلوں میں پاکستان، ایران، آذربائیجان، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، عمان، سری لنکا، تُرکیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابلے شامل تھے۔ ترکیہ کی ٹیم اس ایونٹ کی فاتح قرار پائی۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ان مقابلوں کا مقصد پاکستان میں بحری کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے کھلاڑیوں کے مابین مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری افسران، سفارتکاروں اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا اور زمبابوے ٹیم کے اعزاز میں شاہین شاہ آفریدی کا عشائیہ
  • شاہین شاہ آفریدی کا سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
  • بابراعظم کی ناقابل شکست سنچری: میچ اور سیریز پاکستان کے نام
  • دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو 289 رنز کا ہدف
  • سابق کپتان مصباح الحق کا سری لنکن کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا بیان
  • پاک بحریہ کے زیر انتظام 5ویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب
  • پاک بحریہ کے زیر انتظام پانچویں انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کی اختتامی تقریب
  • معروف کاروباری شخصیت چوہدری علی سہیل ورک کے اعزاز میں چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ
  • شاہین آفریدی نے شائقین کرکٹ سے بڑا مطالبہ کردیا