فیلڈ مارشل کی کوششوں سے سری لنکن ٹیم دورہ جاری رکھنے پر آمادہ ہوئی: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی جبکہ سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان بالا سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا، سری لنکن صدر نے ٹیم سے بات کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو خود کش دھماکہ ہوا ہے اس کے مجرموں تک پہنچ چکے ہیں، خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا، خودکش حملے کرانے والوں تک پہنچ چکے ہیں، وانا دہشتگردی میں بھی افغانی تھے۔ خود کش بمبار افغانستان سے ہیں، یہ ہمارے سنجیدہ نوعیت کے خدشات ہیں، افغانستان سے لوگ باز نہیں آرہے ہیں، ہمارے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے کہ افغانستان کے لوگ یہاں آکر حملے کررہے ہیں، ہم نے غیر قانونی افغانیوں کو یہاں سے نکالنا ہے، ہم سے جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں دورہ مکمل کرنے کا بہادری سے فیصلہ کیا، تمام سکیورٹی خدشات دور کیے گئے، سری لنکن صدر اور ٹیم کی رہنمائی میں مدد کی خود پلیئرز سے بات کی، پاکستان کے فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے وزیر دفاع سے خود بات کی، ڈیفنس حکام نے سکیورٹی کو یقینی بنایا۔ آرمی، رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے ٹیم کی حفاظت کی اور انہیں سٹیٹ گیسٹ پروٹوکول دیا جا رہا ہے، زمبابوے کی ٹیم بھی رات گئے اسلام آباد پہنچی، تمام باقی میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔ ہمارے لیے سری لنکن ٹیم کے دورے کو جاری رکھوانا بہت اہم تھا، میں سری لنکن صدر‘ حکومت سری لنکن‘ کرکٹ بورڈ اور خاص طور پر سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں، سری لنکن حکومت نے یہ فیصلہ سری لنکن کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔گزشتہ روز سری لنکن کیلئے ٹیم کیساتھ میری طویل مشاورت ہوئی مشاورت میں تمام سکیورٹی اداروں کے افسران موجود تھے، سری لنکن ٹیم کے بات چیت میں ان کے تمام سکیورٹی خدشات کو حل کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر، حکومت، انکے بورڈ اور کھلاڑیوں کا مشکور ہوں، کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، انکے بورڈ نے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا، کھلاڑیوں کا اپنی طرف سے اور پوری قوم کی طرف سے مشکور ہوں۔ وانا اور اسلام آباد دونوں واقعات میں افغان شہری ملوث ہے، دونوں واقعات میں لوگ افغانستان سے آئے اور ان واقعات میں شامل ہوئے، اس معاملہ کو ہم حکومتی سطح پر دیکھ رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افغانستان سے سری لنکن ٹیم کھلاڑیوں کا اسلام ا باد فیلڈ مارشل سے بات کی ٹیم کے
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔