Nawaiwaqt:
2026-07-24@05:49:42 GMT

شاہین آفریدی نے شائقین کرکٹ سے بڑا مطالبہ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

شاہین آفریدی نے شائقین کرکٹ سے بڑا مطالبہ کردیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہار تشکر کیا ہے، اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل تعریف قرار دیدیا۔ شاہین آفریدی آفریدی نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ 14 اور 16 نومبرکو شائقین زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لئے پہنچیں۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں، مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور سپورٹ کریں۔ حارث رؤف اور ابرار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سری لنکا کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی اسے سراہتے ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہارتشکر کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخللہ محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی لینڈرز کے دورہ پاکستان جاری رکھنے پر کہا کہ سری لنکن ٹیم نے کھیل کے جذبے اور یکجہتی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکا کا کھیل، دوستی اور اسپورٹس مین اسپرٹ قابل تعریف ہے، پاکستان اور سری لنکا کے ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دینے کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انھیں روکا نہیں جائے گا، جو کھلاڑی واپس آئیں گے ان کا متبادل پاکستان بھیج دیا جائے گا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شاہین آفریدی پاکستان کا جاری رکھنے محسن نقوی کرکٹ بورڈ سری لنکا کا کہنا

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی