پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے بقیہ دو میچوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ سیریز کے بقیہ میچز اب 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان میں سیریز جاری رکھنے کے فیصلے پر پی سی بی ان کا شکر گزار ہے۔
قبل ازیں یہ میچز 13 اور 15 نومبر کو شیڈول تھے، تاہم نئی تاریخوں کے مطابق اب ان میں ایک دن کی تاخیر ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق 13 اور 15 نومبر کے لیے جاری کیے گئے ٹکٹس نئی تاریخوں یعنی 14 اور 16 نومبر کو بھی قابل استعمال ہوں گے۔
واضح رہے کہ سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم کے مینیجر کی جانب سے کچھ کھلاڑیوں کے وطن واپسی کے ارادے کا عندیہ دیا گیا تھا، جس پر پی سی بی نے فوری طور پر سیکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد سری لنکن ٹیم نے اپنا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔