اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی بنک کے وفد سے ملاقات کی۔ پاکستان کو درپیش معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کے عوامل، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر حکمت عملی، اور پائیدار ترقی کے اہداف پر گفتگو ہوئی۔ مصدق ملک نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ بجٹ اور کم مہارت والے منصوبے دیرپا نتائج نہیں دیتے۔ عالمی بنک کے وفد نے پاکستان کے ساتھ آئندہ دس سالہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (FY26FY35) پیش کیا، جو دو سالہ مشاورت کا نتیجہ ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تعاون اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے ذریعے منصوبوں کی رفتار اور موثریت میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: منصوبوں کی

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کا بڑی شاہراہوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم

سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت بڑی شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس
سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سندھ کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیراعلیٰ کا خطاب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی، صوبائی اور غیر ملکی امداد سے جاری بڑی شاہراہوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء جام خان شورو اور حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیٔرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی عوامی شعبہ جاتی ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2025?26، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025?26، اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری سیلاب ایمرجنسی بحالی منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سندھ کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو زمین پر واضح ترقی نظر آنی چاہیے۔ ہماری ترجیح ایسے منصوبوں کی تکمیل ہے جو براہ راست عوام کو فائدہ پہنچائیں اور علاقائی روابط کو مضبوط بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کا بڑی شاہراہوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ
  • مقبوضہ کشمیر، بھارت کی نئی حکمت عملی، کشمیری ڈاکٹروں پر من گھڑت الزام
  • وانا کیڈٹ کالج آپریشن: پاک فوج کی حکمتِ عملی عالمی فوجی نصاب میں شامل ہوگی، وزیر اطلاعات
  • پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ درپیش، عالمی تعاون ناگزیر: اسحاق ڈار
  • موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے،مریم نواز
  • موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ درپیش، نمٹنے کیلئے عالمی تعاون ناگزیر ہے: اسحاق ڈار
  • فرسودہ غلامانہ نظام سے نجات ناگزیر ہے‘ خالد صدیقی
  • ایران کیخلاف پابندیاں ناکام، دشمن حیران و سرگرداں