data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ترکی کے شہر کونیا میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔

انہوں نے 60 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں الجیریا کی حریف باکسر کو پانچ-صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے پہلا میڈل یقینی ہو گیا۔

فاطمہ زہرا کی یہ شان دار کامیابی نہ صرف کھیلوں کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ خواتین باکسرز کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا نیا دروازہ کھولتی ہے۔

فاطمہ زہرا کی فتح نے پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی جیت کے بعد ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ان کی کارکردگی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ زہرا نے جس عزم، تکنیک اور اعتماد کے ساتھ مقابلہ کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔

فیڈریشن کے عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ وہ سیمی فائنل میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوں گی۔

باکسنگ کے قوانین کے مطابق جو کھلاڑی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرتے ہیں، وہ کم از کم برانز میڈل کے حقدار بن جاتے ہیں۔ اس طرح فاطمہ زہرا کی یہ پیش رفت پاکستان کے لیے کم از کم ایک تمغے کی ضمانت بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا 72 رکنی دستہ اسلامک گیمز میں 9 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے، جن میں باکسنگ، ایتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، اور پیراکی جیسے مقابلے شامل ہیں۔ ان کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اس بار توقعات سے بہتر دکھائی دے رہی ہے، لیکن فاطمہ زہرا کی فتح نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فاطمہ زہرا کی یہ کامیابی پاکستان میں خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کی جیت نہ صرف باکسنگ کے کھیل میں نئی روح پھونک رہی ہے بلکہ اس سے یہ پیغام بھی دیا جا رہا ہے کہ پاکستانی خواتین عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔ اگر حکومتی سرپرستی اور مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تو فاطمہ جیسی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام مزید روشن کر سکتی ہیں۔

دوسری جانب فاطمہ زہرا نے اپنی جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کامیابی قوم کے نام کرتی ہیں اور ان کا خواب ہے کہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے فاطمہ زہرا کی

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا