پاکستان کی عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ تمغہ چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کی جانب سے جیتا گیا پہلا میڈل ہے۔

عروشہ سعید نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، مہارت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں ہیں۔

 

پاکستانی کراش ٹیم کی قیادت محمد سعد نے بطور ہیڈ کوچ کی جبکہ محمد رفیق اور شاہزیب نواز نے کھلاڑی کی تیاری اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ رہنمائی نے ٹیم کو یہ کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی

لاہور کے ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ 

ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق 10 ایچ ماڈل ٹاؤن سے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے اطلاع پاتے ہی ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز و اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق دھماکا گھر کی بیسمنٹ میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر تمام زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے جناح ہسپتال منتقل کیا۔

زخمی ہونے والوں میں 11 سالہ حسن سعید، 37 سالہ سمینہ سعید زوجہ سعید، 14 سالہ علینہ سعید اور 13 سالہ عرفہ سعید حادثہ شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا کی شاندار کامیابی، اسلامک گیمز میں پہلا میڈل یقینی بنالیا
  • لاہور میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی
  • پاکستانی باکسر فاطمہ نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں تاریخ رقم کردی
  • قطر کا افغان امن عمل میں اہم کردار، مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی: صدر
  • قطر کا افغان امن عمل میں اہم کردار، مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی: صدر زرداری  
  • اسلامک بینکنگ سود سے پا اور ملکی معیشت کو ترقی فراہم کررہی ہے،مفتی محمد نوید
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ فیڈریشن ہائوس کراچی میں اسلامک چیمبر کے اشتراک سے ہونے والے ڈائیلاگ ود ڈپلومیٹس سیشن کی صدارت کر رہے ہیں، اس موقع پر سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں،البرکہ بینک پاکستان کے صدر عاطف حنیف، اسلامک چیمبر کے
  • صدر آصف زرداری کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر