data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (NCCPL) اور سنٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (CDC) کے ساتھ مل کر 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈلائینز جاری کی ہیں۔ یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔یہ اقدام سرمایہ کاروں میں آگاہی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کی نئی نسل میں بچت اور سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کرنا، کم عمر افراد کو کیپٹل مار کیٹ میں جلد شامل کرنا، مالی نظم و ضبط سکھانا اور باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی دینا ہے۔ان گائیڈلائینز میں قدرتی یا عدالت کی طرف سے مقرر کردہ سرپرستوں کے ذریعے کیپٹل مارکیٹس میںکم عمر افراد کے اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کا واضح طریقہ، طریقہ کار، اور شرائط و ضوابط بتائے گئے ہیں۔ یہ نظام آسان رسائی کے ساتھ ساتھ قواعد کی پابندی اور کام کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔ مزید یہ کہ ان گائیڈلائینز میں 18 سال کی عمر پوری ہونے پر اکاؤنٹ کو عام ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے، جس میں سرمایہ کی منتقلی پر لاگو ٹیکس کے اثرات بھی شامل ہیں۔یہ گائیڈلائینز سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے اور مالی طور پر باخبر نئی نسل تیار کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہیں۔تفصیلی ہدایات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عمر افراد اکاو نٹ

پڑھیں:

غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں منافع کی ترسیلات 752 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی منافع واپسی میں 86 فیصد اضافہ اور توانائی اور مالیاتی شعبوں میں بالترتیب 186 اور 183.9 ملین ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری آسانیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کر رہی ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بڑھتا اعتماد معاشی استحکام کی علامت بن رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈھائی ارب کرپشن کا کیس: اسٹینوگرافر کی پلی بارگین درخواست منظور
  • SECP،کم عمر افراد کیلئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
  • کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
  • علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمدکر دیے گئے
  • قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل
  • غلط یا ڈپلیکیٹ ای چالان گھر بیٹھے منسوخ کرنے کا طریقہ سامنے آگیا
  • لاہور، انسداد اسموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ہوٹلز اور کمرشل مارکیٹس بند کر دی گئیں
  • کالج کی ’مغوی‘ طالبہ36 روز بعد عدالت میں پیش، عمر کے تعین کا حکم، یہ کیسے ہوگا اور کیا طریقہ کار ہے؟
  • غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر تین سال سے عائد پابندیوں میں نرمی