data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-01-7

 

کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) چیئرمین ائر کراچی و معروف بزنس مین حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر موجود ہیں، تربیلا کے یہ سونے کے ذخائر ملکی قرضہ اتار دیں گے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو اس پر بریفنگ دی جاچکی ہے، آرمی چیف نے اس معاملے پر فوری طور پر مثبت جواب دیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں سونے کی موجودگی کی تصدیق کے لیے ہم نے غوطہ خوروں کے ذریعے ڈیم کے اندر مٹی کے نمونے حاصل کیے، سیمپلز کو ہم نے لیبارٹری میں اسٹڈی کیا اور اس میں سونے کی آمیزش کی شرح نکالی بعدازاں اس نتیجے کو سونے کی آمیزش والے ایریا کی کیوبک فٹ مٹی سے ملٹی پلائی کیا اس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ یہاں 636 ارب ڈالر مالیت کا سونا موجود ہوگا۔ حنیف گوہر نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو آگاہ کیا کہ ڈیم کی مٹی نکالنے کی اشد ضرورت ہے، تربیلا ڈیم کو بنے 60 برس ہوگئے اور ایک بار بھی اس کی مٹی نہیں نکالی گئی۔ حنیف گوہر نے کہا کہ اس وقت کے چیئرمین واپڈا سجاد غنی سے اس حوالے سے بات ہوئی جس پر ہم نے انہیں کہا کہ وہ یہ پروجیکٹ خود کرلیں اگر نہیں کریں تو ہماری کمپنی موجود ہے ہم سرمایہ کاری بھی خود کریں گے اور سارا سونا نکال کر ملک کے حوالے کردیں گے اس پر ہم حکومت کے جواب کے منتظر ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تربیلا ڈیم حنیف گوہر کی مٹی کہا کہ

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر  کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں کے مؤثر انتظام اور مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔

اگرچہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا، تاہم ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر معمولی کمی کے بعد 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث مجموعی ذخائر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مسلسل اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، جبکہ درآمدی بل کی ادائیگی اور روپے کے استحکام کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

تاہم ماہرین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر آنے والے ہفتوں میں ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری، برآمدات اور بین الاقوامی مالی معاونت کا سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی