شہر قائد کے علاقے سیکٹر ایل ون سے 36 روز لاپتہ ہونے والی 16 سالہ کالج علیشاہ کی طالبہ کو عدالت نے دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 30 ستمبر کو گھر سے کالج کیلیے نکلنے والی علیشاہ کا عدالت میں پیشی سے قبل اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا تاہم آج والدین کا عدالت میں بیٹی کے ساتھ آمنا سامنا ہوا۔

اس کیس کی ایف آئی آر 15 اکتوبر کو درج ہوئی جس کے بعد مبینہ طور پر ملزمان نے اہل خانہ کو دھمکیاں دے کر قانونی چارہ جوئی سے دستبردار ہونے اور 20 لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔

والدہ صائمہ کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم رفیق بگٹی ہے جبکہ بیٹی کے اغوا میں اُس کے تین ساتھی حمد علی، علی اور منظر شامل ہیں جنہوں نے گھر آکر اہل خانہ کو دھمکایا اور 24 اکتوبر کی رات مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی تھی۔

گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے علیشاہ کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 17 کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم جج نے سماعت کو آج تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

درخواست گزار (لڑکی کی والدہ) صائمہ کے مطابق آج اُن کی بیٹی کو ملزمان عدالت میں لے کر پیش ہوئے، بچی کے ساتھ لڑکا، اُس کی ماں، بہن اور دیگر 25 سے 27 لوگ تھے جو پوری تیاری کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔

عدالت میں لڑکی کو جب مجسٹریٹ کے سامنے 164 کے بیان کیلیے پیش کیا گیا تو درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان مجاہد بلوچ نے سب سے پہلے عمر کا معاملہ اٹھایا اور لڑکی کے میڈیکل ٹیسٹ کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے عدالت سے استفسار کیا کہ لڑکی کو تفتیشی افسر کی تحویل میں دیا جائے اور اگر وہ گھر نہیں جانا چاہتی تو پھر اُس کو دارالامان منتقل کیا جائے کیونکہ خدشہ ہے کہ 36 روز میں لڑکی پر بہت زیادہ دباؤ ڈال کر اُس کا دماغ بنایا گیا ہے تاکہ وہ ملزمان کو بچانے کیلیے اُن کے حق میں بیان دے۔

ملزمان کے وکیل نے دفاع میں درخواست گزار کے وکیل کی جرح پر اعتراض کیا اور کہا کہ ’لڑکی کا نکاح ہوچکا ہے لہذا اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے، لڑکی اپنے گھر نہیں بلکہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے‘۔

سماعت کے دوران جج نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا پر لڑکی کا بیان مجسٹریٹ نے اینٹی ریپ کے تحت اکیلے میں قلم بند کروایا۔ پھر جج نے عمر کا تعین کرنے کیلیے تفتیشی افسر کو ہدایت کی اور لڑکی کو اگلی سماعت تک دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹس بھی جمع کروانے کی ہدایت کی۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ لڑکی نے اپنی مرضی اور پسند سے نکاح کیا اور اس کا ثبوت بھی موجود ہے جبکہ لڑکی خود مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کرنا چاہتی ہے۔

اُدھر لڑکی نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے انکار کیا جبکہ والدہ کی ملاقات کی کوشش کو ملزمان کے وکلا نے روکتے ہوئے علیشاہ کو والدہ سے ملنے نہیں دیا اور کہا کہ لڑکی خود کسی سے ملنا نہیں چاہتی۔

جج کی جانب سے جاری ہونے والے آرڈر میں تفتیشی افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے احکامات تک لڑکی کو اپنی حفاظتی تحویل میں رکھیں، (اس دوران علیشاہ کو کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی) جبکہ عدالتی حکم نامے میں لڑکی کو کم عمر لکھا گیا ہے جس کا مطلب کہ قانونی طور پر شادی کیلیے اُس کی عمر مقررہ حد سے کم ہے۔

عمر کا تعین کیسے ہوگا؟

پاکستان میں عدالتیں عمر کا تعین کرنے کیلیے ہڈیوں (آسییفیکیشن) ٹیسٹ کیا جاتا ہے، جس کے تحت ہڈیوں کی کثافت کی بنیاد پر عمر کا تعین کیا جاتا ہے۔

ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق کسی بھی شخص کی عمر کے تعین کیلیے کلائی، کہنی، کاندھے اور کولہے کی ہڈیوں کا ایکسرے کر کے جوڑوں کے جڑنے کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔

اس ٹیسٹ کی رپورٹ ایک چارٹ کی صورت میں سامنے آتی ہے جس میں ہڈیوں کی عمر کا تعین ہوتا ہے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حتمی نہیں بلکہ قریب قریب ہوتا ہے۔

یہاں ایک بات بہت اہم ہے کہ انسانی کی جسامت، خاندان کے اعتبار سے ہڈیوں کے بڑھنے کی رفتار مختلف ہوتی ہے جبکہ متعدد مواقعوں پر غذائیت، صحت اور کم خوراک کی وجہ سے ہڈیوں کی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس ٹیسٹ کی رپورٹ میں ایک دو سال کم یا زیادہ ہوسکتے ہیں۔

’ہڈیوں کا ٹیسٹ ثانوی ثبوت ہے‘

ماہر قانون نے بتایا کہ پاکستان سمیت کئی ممالک کی عدالتیں اس ٹیسٹ کی رپورٹ کو ثانوی ثبوت کے طور پر لیتی ہیں اور اصل ثبوت کے طور پر پیدائشی سرٹیفیکٹ، تعلیمی اسناد سمیت دیگر دستاویزات کو ترجیح دی جاتی ہے۔

اگر لڑکی کم عمر نکلی تو کیا ہوگا؟

ایڈوکیٹ سلمان مجاہد بلوچ نے بتایا کہ اگر ٹیسٹ کی رپورٹ میں لڑکی کی عمر کم آتی ہے تو کیس مزید مضبوط ہوسکتا ہے اور پھر یہ مقدمہ اینٹی ریپ کی دفعات کے تحت چلے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ رپورٹ عمر کم آنے کے بعد اگلے مرحلے میں والدین کی جانب سے عدالت میں بچی کی تحویل کیلیے درخواست دائر کی جائے گی اور پھر تنسیخ نکاح (خلع) کو چلینج کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں علیشاہ کی گمشدگی پر دائر درخواست کی سماعت 11 نومبر کو مقرر ہے جس میں جج نے ایس ایچ او سے جواب طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے ملیر کی رہائشی ایک لڑکی کو بھی جھانسے میں لانے کے بعد پنجاب میں نکاح کیا گیا تھا، یہ کیس کئی ماہ تک چلتا رہا جس کے بعد اب بچی اپنے والدین کے ساتھ ہے۔

اس کیس میں عدالت نے جب ہڈیوں کے ٹیسٹ کے ذریعے عمر کے تعین کی ہدایت کی تو اُس کی عمر نکاح کیلیے مقررہ کی گئی حد سے کم آئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے قانون موجود ہے اور لڑکی یا لڑکے کی شادی کیلیے کم از کم عمر کا تعین کیا گیا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر نہ صرف نکاح کرنے والے بلکہ نکاح خواں کو بھی سخت سزائیں دی جاتی ہیں، جن میں قید اور جرمانے شامل ہیں۔

ہر صوبے میں شادی کے حوالے سے عمر کی حد مختلف ہے

سندھ میں چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت لڑکی اور لڑکے کی عمر کم از کم اٹھارہ سال، پنجاب میں لڑکی کی عمر 16 اور لڑکے کی 18 سال، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بھی عمر کی حد یہی ہے۔

خلاف ورزی پر جرمانے اور سزائیں

سندھ

سندھ میں چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی ناقابل ضمانت اور قابل گرفتاری جرم ہے، جس پر تین سال سزا اور 45 ہزار روپے تک جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر نکاح خواں، والدین یا سرپرست اور نکاح میں معانت کرنے والے تمام افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پنجاب

دستیاب معلومات کے مطابق پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ (ترمیمی) ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید یا 50 ہزار روپے تک جرمانے یا پھر دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ یہاں بھی نکاح خواں، والدین یا کسی بھی معاون کو سزا دی جا سکتی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ کی رپورٹ درخواست گزار کی خلاف ورزی خلاف ورزی پر عمر کا تعین عدالت میں کے مطابق میں لڑکی ہدایت کی کہ لڑکی کے ساتھ لڑکی کو کیا گیا کے وکیل تعین کی کے بعد کے تحت کی عمر

پڑھیں:

سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی

---فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی سزا کے خلاف اپیل اور دیگر متعلقہ اپیلوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔ 

کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے کی، مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف درخواست بھی زیرِ سماعت آئی۔

سماعت کے دوران شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل چوہدری عبدالعزیز جبکہ مقتولہ سارا انعام کے والد کی جانب سے رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔

سارا انعام قتل کیس: سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کیخلاف اپیل میں نوٹس جاری

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ کیا فریقین دلائل کے لیے تیار ہیں جس پر دونوں جانب کے وکلا نے آمادگی ظاہر کی، بعد ازاں وکیل چوہدری عبدالعزیز نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ایف آئی آر کا متن پڑھا۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں ایاز امیر ابتدا ہی میں کیس سے ڈسچارج ہو گئے تھے اور اس حکم کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ثمینہ شاہ کو بھی ٹرائل کورٹ نے عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا تھا تاہم اس وقت ان کے وکیل عدالت میں موجود نہیں تھے۔

عدالت نے آئندہ تاریخ کے حوالے سے فریقین سے رائے طلب کی جس پر رضوان عباسی نے سماعت آئندہ ہفتے یا موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی۔ 

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور والدہ پر فرد جرم عائد

اسلام آباداسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ...

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ستمبر 2022ء میں سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا جبکہ ٹرائل کورٹ شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق