Daily Mumtaz:
2025-11-06@14:23:45 GMT

علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمدکر دیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمدکر دیے گئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں مسلسل غیر حاضری پر 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

26 نومبر احتجاج کے کیس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سماعت کے موقع پر علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

عدالت میں جمع رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔

عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد اور کمپنیز سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: علیمہ خان کے

پڑھیں:

قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا ہے۔نئی شرح منافع کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرح منافع 10.68 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.40 فیصد سے بڑھا کر 10.60 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے جبکہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینفیٹ اکاؤنٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر کی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے۔یہ شرح 12.96 فیصد سے کم کر کے 12.72 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں مزید کمی کر دی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 10.30 فیصد سالانہ 3 سال کے لئے اور 5 سال کے لئے 10.56 فیصد کر دی گئی ہے۔سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع کو 9.50 فیصد برقرار رکھا گیا ہے اور کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جبکہ نئی شرح منافع کا اطلاق 4 نومبر سے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد، تحقیقات جاری
  • علیمہ خان کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد
  • قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل
  • علیمہ خان کے 8 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کے آٹھویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں، آٹھویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی
  • علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری‘ علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری