Express News:
2025-11-06@11:47:33 GMT

علیمہ خان کے 8 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خانم کے تھانہ صادق اباد مقدمہ میں مسلسل غیر حاضری پر 8 ویں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے علیمہ خانم کی وارنٹ تعمیل کے باوجود پیش نہ ہونے پر ایکبار پھر ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے سماعت کے موقع پر علیمہ خانم کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی۔

جس میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر علیمہ خانم کے 12 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا چکے ہیں بینک الفلاح اور ایم سی بی نے اکاؤنٹس منجمد کیئے گئے ہیں ایم سی بی اکاؤنٹ میں 1کروڑ 24لاکھ روپے کابیلنس موجود ہے۔

عدالت نےعدالتی نوٹس کے باوجودرپورٹ عدالت پیش نہ کرنے پریو بی ایل کے مینجر ہیڈ آفس کراچی اورحبیب میٹرو بینک کے منیجرسید منصور حسین کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جبکہ بینک افسران خود بھی عدالت پیش نہ ہوئے سنہری بینک اور بینک اف پنجاب نے بھی رپورٹ پیش نہ کر سکے۔

دونوں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے گئے پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ علیمہ خانم دیدہ دانستہ طور پر عدالتی کاروائی کا مذاق بنا رہی ہیں۔

ملزمہ کھلےعام عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہی ہےملزمہ کے رویہ کے باعث فوجداری نظام عدل کا مذاق بنا دیا گیا،جان بوجھ کر مقدمے کا ٹرائل روک دیا گیا ہے، ملزمہ کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدارکی تفصیلات حاصل کی جائیں تاکہ اگلے مرحلے میں ملزمہ کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا جا سکے۔

عدالت نے  ملزمہ کی پراپرٹیز  تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کمشنر اسلام آباد کو بھی ملزمہ کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے اور چیئرمین ایس ایچ سی پی کو بھی ملزمہ کے نام پر رجسٹر کمپنی یا شیئرزکی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمہ اور وکلاء صفائی کی عدم حاضری کے باعث گواہان کی شہادت ریکارڈ نہ کی جا سکی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری علیمہ خانم عدالت نے ملزمہ کی پیش نہ

پڑھیں:

متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی وقت ختم ہونے تک ملزمان عدالت سے غیر حاضر رہے۔جس پر عدالت نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے. جس میں کہا گیا کہ عدالت پیش نہ ہونے پر کیوں نہ ملزمان کی ضمانت خارج کر دی جائے۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کے کنڈکٹ سے ظاہر ہے کہ وہ جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہے جب کہ استغاثہ کے 3 گواہان عدالت میں موجود رہے ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادنے کہا کہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

بعد ازاں، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی. دونوں ملزمان کورٹ میں موجود نہیں تھے۔

بعد ازاں 30 اکتوبر کو اسلام آباد کی عدالت نے ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے. جس کے بعد عدالت سے نکلتے ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

این سی آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر ڈالی۔یہ مقدمہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کے آٹھویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں، آٹھویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ خان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی
  • اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ
  • اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
  • متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • متنازع پوسٹ کیس: ہادی علی چٹھہ، ایمان مزاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
  • علیمہ خان نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے
  • علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری