غیرقانونی بھرتی کیس میں پرویزالٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظورہوگئی۔ پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال واڑیچ نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پرویز ال ہی
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی میں شناختی کارڈ پر خون کا گروپ درج کرنے کی قرارداد منظور
ویب ڈیسک :شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی احمد اقبال چودھری نے ایوان میں پیش کی، قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہے، مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
متن میں یہ کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کی معلومات دینے سے بلڈ بینکوں کو مریضوں کے لئے بروقت خون میسر کیا جا سکے گا۔
قرار دار کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ عوامی مفاد میں ظفروال بلڈ سوسائٹی نے یہ معاملہ شروع کیا ہے تاکہ اس کی اہمیت کو اُجاگر کیا جا سکے، یہ ایوان وفاقی حکومت اور نادرا سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلڈ گروپ کی معلومات کو شناختی کارڈ کا حصہ بنانے کےلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا