غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
لاہور ( نیوزڈیسک) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس پر سماعت کی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت وکیل کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کرائی گئی۔
عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا اور عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پرویز الہ ی کی
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔