موت کے 16 سال بعد بھی مقبولیت برقرار، مائیکل جیکسن سب سے زیادہ کمانے والے مرحوم موسیقار قرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن نے ایک بار پھر ’سب سے زیادہ کمانے والے مرحوم موسیقاروں‘ کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
یہ گزشتہ 16 برسوں میں 13واں موقع ہے جب جیکسن نے یہ اعزاز حاصل کیا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ موت کے بعد بھی ’کنگ آف پاپ‘ کی مقبولیت ہے۔
فوربز کی 25ویں سالانہ رپورٹ کے مطابق، 2025 کی فہرست میں موسیقاروں نے نمایاں برتری حاصل کی۔ سب سے زیادہ کمانے والی 13 مرحوم شخصیات میں سے 10 کا تعلق موسیقی سے ہے، جنہوں نے مجموعی طور پر 541 ملین ڈالر کمائے۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن کی میلی جرابیں بھی نیلام ہوگئیں لیکن کتنے لاکھ میں؟
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاپ موسیقی کی عالمی مقبولیت اور فنکاروں کے کیٹلاگ سے حاصل ہونے والی رائلٹیز نے ان کی آمدنی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
فوربز کے مطابق، مائیکل جیکسن کے اسٹیٹ نے 2025 میں 105 ملین ڈالر کمائے۔ 2009 میں وفات کے بعد سے اب تک ان کے اسٹیٹ کی مجموعی آمدنی کا تخمینہ 3.
ایک ممتاز اسٹیٹ وکیل کے مطابق جب مرحوم شخصیات کی کمائی کا معاملہ آتا ہے تو ایک طرف مائیکل جیکسن ہیں، اور دوسری طرف باقی دنیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’لوگ چاہتے ہیں بابر اعظم ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اورگانا گائے تو نور جہاں لگے‘
معروف گلوکار ایلوس پریسلے کا اسٹیٹ دوسرے نمبر پر ہے، جس کی مجموعی کمائی 1.2 ارب ڈالر ہے، اگرچہ پریسلی کو وفات پائے تین دہائیاں گزر چکی ہیں۔
مائیکل جیکسن نے اپنے پبلشنگ رائٹس اور ماسٹر ریکارڈنگز کی ملکیت رکھی، جن کا 50 فیصد حصہ گزشتہ سال 600 ملین ڈالر میں سونی کو فروخت کیا گیا۔ 1985 میں خریدی گئی ATV کیٹلاگ (جس میں جان لینن اور پال میک کارٹنی کے بیشتر ہٹ گانے شامل تھے) کو 2016 میں 750 ملین ڈالر میں سونی کو فروخت کیا گیا۔
ان کی فلم ‘This Is It’ (2009) نے 267 ملین ڈالر کمائے، جب کہ 2012 کا سرک دو سولیل شو 160 ملین ڈالر کے ساتھ اس سال کا سب سے زیادہ کامیاب کنسرٹ ثابت ہوا۔ 2022 میں براد وے پر شروع ہونے والا ‘MJ: The Musical’ دنیا بھر میں 300 ملین ڈالر سے زائد کی ٹکٹ فروخت کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
اگرچہ مائیکل جیکسن سب سے آگے ہیں، مگر کئی اور لیجنڈری موسیقار بھی فہرست میں شامل ہیں۔ 2025 کے 10 سب سے زیادہ کمانے والے مرحوم موسیقاروں میں رچرڈ رائٹ (پنک فلوئڈ)، سڈ بیرٹ (پنک فلوئڈ)، دی نوٹوریئس بی آئی جی، مائلز ڈیوس، ایلوس پریسلے، جمی بفٹ، باب مارلے، جان لینن اور پرنس شامل ہیں۔
فوربز کے مطابق، اس فہرست سے یہ بات واضح ہے کہ موسیقی کی ملکیت اور حقوق کا تحفظ طویل المدتی مالی کامیابی کی ضمانت ہے۔ وہ فنکار جنہوں نے اپنی ماسٹر ریکارڈنگز، پبلشنگ رائٹس، اور لائسنسنگ معاہدے اپنے پاس رکھے، آج ان کے اسٹیٹس کے لیے اربوں ڈالر کا ذریعہ بن چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اگر موجودہ دور کے فنکار اپنے تخلیقی حقوق کی حفاظت کریں تو وہ اپنی زندگی کے بعد بھی مالی استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فوربز رپورٹ مائیکل جیکسنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فوربز رپورٹ مائیکل جیکسن سب سے زیادہ کمانے والے مرحوم مائیکل جیکسن ملین ڈالر کے مطابق
پڑھیں:
بریڈ فورڈ میں 2 افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ کے دو افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں کی گئی اور دونوں افراد کو واپسی کے وقت مانچسٹر ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔
گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ گاڑی سے 7 سونے کے بلاکس برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 7 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ان افراد کے سامان کی تلاشی کے دوران مزید ایک ملین پاؤنڈ مالیت کے زیورات اور سونا بھی ملا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے بریڈ فورڈ میں موجود گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے، جہاں سے مزید 60 ہزار پاؤنڈ مالیت کا سونا اور 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کی گھڑیاں برآمد ہوئیں۔