وزارت آئی ٹی کا کیش لیس معیشت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
وزارت آئی ٹی کا کیش لیس معیشت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کیش لیس معیشت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزارت نے کنسلٹنسی فرموں سے آڈٹ جائزے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں اور منصوبے کے آڈٹ کے لیے بین الاقوامی سطح پر مسابقتی بولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق آڈٹ کا مقصد منصوبے کی شفافیت، عملدرآمد اور نتائج کا آزادانہ جائزہ لینا ہے اور فرم منصوبے کی حکمتِ عملی اور اس کے اہداف کے حصول کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
ادارہ جاتی ڈھانچے، نظم و نسق اور ہم آہنگی کے نظام کا تجزیہ کیا جائے گا، جب کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور رابطہ کاری کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔علاوہ ازیں، مالی شمولیت، صنفی مساوات اور علاقائی رسائی کے پہلوں کا مطالعہ بھی شامل ہوگا۔کنسلٹنسی فرم پالیسی اصلاحات، نفاذ کے نظام اور نگرانی کے طریقہ کار کے لیے سفارشات پیش کرے گی، فرم چھ ماہ میں پانچ رپورٹس جمع کرائے گی، جن میں ابتدائی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر، جب کہ حتمی رپورٹ چھ ماہ کے اندر مکمل ہوگی۔
حکومت نے کیش لیس اکانومی کے لیے جامع قومی حکمتِ عملی تیار کر لی ہے اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی تیاری کیش لیس نظام کی بنیاد قرار دی گئی ہے۔آر اے اے ایس ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت حاصل ہوگی اور شہری ایک ہی ڈیجیٹل سائن اِن کے ذریعے سرکاری خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ملک بھر میں تاجروں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام فعال بنایا جا رہا ہے، پیمنٹ آلات پر ڈیوٹی کم کر دی گئی اور ٹرانزیکشن فیس میں نرمی کی گئی ہے، رائٹ آف وے چارجز ختم کر کے فائبر آپٹک بچھانے کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے، جب کہ ریلوے، این ایچ اے اور سی ڈی اے نے زیرو رائٹ آف وے فیس کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان میں سچ بولنا جرم بن گیا، طالبان دور میں آزادیِ صحافت کا جنازہ نکل گیا افغانستان میں سچ بولنا جرم بن گیا، طالبان دور میں آزادیِ صحافت کا جنازہ نکل گیا برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف چیئرمین سی جے سی ایس سی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان چار سینیٹرز کا سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کیش لیس
پڑھیں:
حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خزانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-8-1
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے اور پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا