ڈیجیٹل بینکوں کا بڑا اقدام، کارپوریٹ اکاؤنٹ ایک ہی دن میں فعال کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکائونٹس کھولنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام ایس ای سی پی کے “پیپر ٹو پلیٹ فارم” وژن کے عزم کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل بینکوں کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔
یہ تعاون ایس ای سی پی کے ایک حالیہ اقدام پر مبنی ہے جس کے تحت کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بورڈ قراردادوں کا معیاری فارمیٹ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس معیار کا مقصد پاکستان بھر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے یکسانیت، شفافیت اور ہموار بینکنگ انضمام کو فروغ دینا ہے۔اس شراکت داری کے ذریعے ایس ای سی پی کے ای زی فائل پلیٹ فارمز کے درمیان ایک محفوظ اے پی آئی پر مبنی انضمام کے ذریعے ایک ہی دن میں کارپوریٹ اکائونٹ کھولنے کا عمل فعال کیا جائے گا۔
یہ ڈیجیٹل لنک نئی شامل شدہ کمپنیوں کو طریقہ کار کی تاخیر کو ختم کرنے اور انتظامی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا آپریشن شروع کرنے کے قابل بنائے گا۔
دستخط کی تقریب میں کمشنر (ایس ای سی پی) ذیشان رحمان خٹک، چیئرپرسن ایس ای سی پی عاکف سعید اور تمام تنظیموں کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیئرپرسن ایس ای سی پی عاکف سعید نے ڈیجیٹل بینکوں کے ساتھ مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ان کے لیے ایس ای سی پی کے زیر انتظام مالیاتی مصنوعات کے تقسیم کار کے طور پر کام کرنے کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔
انہوں نے کاروبار میں آسانی، مالی شمولیت اور کارپوریٹ ڈیجیٹائزیشن کے لیے ایس ای سی پی کے مستحکم عزم کو دہرایا جو کاروباری افراد کو شفاف طریقے سے کام کرنے اور فوری طور پر رسمی مالیاتی چینلز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔یہ اقدام ڈیجیٹل طور پر منسلک، سٹارٹ اپ دوست کاروباری ماحول بنانے کی ایس ای سی پی کی کوششوں میں ایک اور اہم سنگ میل ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھاتا ہے اور پاکستان بھر میں کاروباری جذبے کو فروغ دیتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس ای سی پی کے کے لیے
پڑھیں:
کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری
اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔
ایس سی سی پی کے مطابق یہ اقدام سرمایہ کاروں میں آگاہی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔
اس کا مقصد پاکستان کی نئی نسل میں بچت اور سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کرنا، کم عمر افراد کو کیپٹل مار کیٹ میں جلد شامل کرنا، مالی نظم و ضبط سکھانا اور باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی دینا ہے۔
ان گائیڈ لائنز میں قدرتی یا عدالت کی طرف سے مقرر کردہ سرپرستوں کے ذریعے کیپٹل مارکیٹس میں کم عمر افراد کے اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کا واضح طریقہ، طریقہ کار اور شرائط و ضوابط بتائے گئے ہیں۔ یہ نظام آسان رسائی کے ساتھ ساتھ قواعد کی پابندی اور کام کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔
مزید یہ کہ ان گائیڈ لائنز میں 18 سال کی عمر پوری ہونے پر اکاؤنٹ کو عام ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے، جس میں سرمایہ کی منتقلی پر لاگو ٹیکس کے اثرات بھی شامل ہیں۔
یہ گائیڈ لائنز سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے اور مالی طور پر باخبر نئی نسل تیار کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہیں۔ تفصیلی ہدایات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔