ہریانہ انتخابات: ٹھپے پہ ٹھپہ لگانے کے الزام پر برازیلی ماڈل کا جواب
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
بھارت میں ہریانہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے استعمال ہونے والی ایک برازیلی ماڈل کی آئی ڈی والے تنازعے نے ایک نیا موڑ لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہریانہ انتخابات: برازیلی ماڈل کے متعدد ووٹس، راہول گاندھی نے مودی حکومت کی دھاندلی کا پردہ فاش کردیا
جمعرات کو ایک خاتون ووٹر جنہیں راہول گاندھی کے بیان کے بعد توجہ حاصل ہوئی نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ووٹر کارڈ پر موجود تصویر اصلی ہے جب کہ کانگریس رہنما نے جس کارڈ کو جعلی قرار دیا اس پر لگی تصویر کسی اور کی ہے۔
اپنا نام منیش بتانے والی خاتون نے کہا کہ میرے ووٹر کارڈ پر میری ہی تصویر ہے لیکن جس کارڈ کو راہول گاندھی نے دکھایا وہ میرا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ووٹ ڈالا تھا مگر مجھے نہیں معلوم اس جعلی کارڈ پر کس کی تصویر ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ خاتون کے مطابق ووٹر کارڈ کی جو کاپی راہول گاندھی کے پاس ہے اس پر ان کی تصویر نہیں (وہ ایک برازیلی ماڈل کی ہے)۔
بدھ کے روز راہول گاندھی نے الزام عائد کیا تھا کہ ہریانہ کے رائے حلقے میں گزشتہ سال ایک ہی ووٹر آئی ڈی کارڈ 22 مرتبہ ووٹنگ کے لیے استعمال ہوا اور اس پر ایک برازیلی خاتون کی تصویر لگی تھی۔
مزید پڑھیے: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید
یہ وہی حلقہ ہے جہاں بی جے پی کے امیدوار کرشنا گہلوت نے کانگریس کے بھگوان انتل کو 4,673 ووٹوں سے شکست دی تھی۔
راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ یہ منظم دھاندلی ہے جس کے ذریعے کانگریس کی واضح برتری کو شکست میں بدلا گیا۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کی مدد کر رہا ہے اور جان بوجھ کر جعلی یا دوہرے ووٹر آئی ڈیز کو فہرستوں سے نہیں ہٹا رہا۔
دوسری جانب بی جے پی رہنما کرن رجیجو نے راہول گاندھی پر جھوٹے الزامات لگانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بہار میں انہیں کوئی اشو نہیں ملا اس لیے وہ اب ہریانہ کی طرف توجہ موڑ رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کانگریس نے ہریانہ کے نتائج کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعتراض یا اپیل جمع نہیں کرائی تھی۔
مزید پڑھیں: راہول گاندھی کی ’ووٹ چور؛ گدی چھوڑ‘ مہم، بھارت کا انتخابی بحران بے نقاب
کمیشن نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ کانگریس خود انتخابی عمل کے دوران مناسب نگرانی میں ناکام رہی۔
سونی پت میں ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیاں، این ڈی ٹی وی رپورٹدریں اثنا این ڈی ٹی وی کی ایک آزادانہ تحقیق میں سونی پت کے علاقے ملک پور میں ووٹر فہرستوں میں کئی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بعض ووٹرز جن میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شامل تھے ووٹر لسٹ سے غائب پائے گئے۔
ایک ووٹر انجلی تیاگی نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی انتخابات (اپریل-مئی 2024) میں ووٹ ڈالا تھا لیکن 5 ماہ بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان کا نام فہرست سے غائب تھا۔
’تصویر ہے کسی اور کی ووٹ ڈالتا کوئی اور ہے‘اس معاملے میں اصل برازیلی خاتون کی شناخت لارِسا نیری کے طور پر ہوئی ہے جو ایک ہیئر ڈریسر ہیں۔ یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے (ان کے مطابق) کوئی ووٹ نہیں ڈالا لیکن راہول کے پاس جس ووٹر کارڈ کی کاپی ہے اس پر تصویر ان کی ہی ہے لیکن بہت پرانی والی۔
برازیلی ماڈل لارسا نیری نے 8 سال قبل کھنچوائی گئی اپنی تصویر کے غلط استعمال پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی، راہول گاندھی نے کیا وجہ بتائی؟
لارسا نیری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ دوستو، وہ میری پرانی تصویر استعمال کر رہے ہیں اور یہ 8 سال پرانی ہے جب میری عمر تقریباً 18 یا 20 سال تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ انتخابات کا معاملہ ہے یا کچھ اور۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برازیلی ماڈل راہول گاندھی ہریانہ الیکشن ہریانہ الیکشن میں دھاندلی ہریانہ انتخابات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برازیلی ماڈل راہول گاندھی ہریانہ الیکشن ہریانہ الیکشن میں دھاندلی ہریانہ انتخابات راہول گاندھی نے برازیلی ماڈل ووٹر کارڈ انہوں نے کے مطابق کہا کہ
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔