شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے تمام سیکشنز پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے میں شامل انڈر پاس کی کھدائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور انڈر پاس کی کنکریٹ پورنگ، پائلنگ، ارتھ ورک اور سٹیل فکسنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہین چوک منصوبے کے ابتک کئے گئے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے اظہار اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کے تسلسل کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اعلی معیار کے ساتھ منصوبے کے تمام تعمیراتی کاموں کو انکے شیڈول اور ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ، ماحول دوست شجرکاری اور مستقل بنیادوں پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا پلان بھی پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کا منصوبہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ منصوبہ ٹریفک کے دبا میں کمی کے ساتھ روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرے گا اور اس منصوبے کی تکمیل سے گردونواح میں واقع تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو بھی بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچار سینیٹرز کا سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف چار سینیٹرز کا سائبر فراڈیوں کے ہاتھوں لٹنے کا انکشاف پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب ریفرنس ایف آئی اے عدالت منتقل ستائیسویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی: بیرسٹر عقیل ظہران ممدانی کی تاریخی جیت، ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی خاضری معافی کی درخواست منظور مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے7 افراد جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شاہین چوک انڈر پاس چیئرمین سی ڈی اے تعمیراتی کاموں
پڑھیں:
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
پشاور:احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
احتساب جج امجد ضیاء صدیقی نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم محمد یحییٰ تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے، ملزم کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی، ملزم کے نام ایک جعلی تعمیراتی کمپنی نکل آئی ہے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے جعلی کمپنی کے نام پر پیسے نکالے، ملزم نے اپنے چچازاد بھائی ایاز کے نام ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں اثاثے بنائے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش بہت اہم انکشافات کیے ہیں۔