دبئی میں 18 ارب درہم کا شاندار منصوبہ، 630 نئے پارکس اور عالمی اسپورٹس حب کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات نے دبئی کو دنیا کا سب سے جدید اور دلکش شہر بنانے کے لیے 18 ارب درہم کے بڑے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کو مستقبل کے شہر کے طور پر پیش کرنے کے لیے فطرت، ٹیکنالوجی اور جدید طرزِ زندگی کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے تحت پبلک پارکس اینڈ گرینری پروگرام کے ذریعے شہر بھر میں 630 نئے پارکس اور سبز مقامات قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور صحت مند طرزِ زندگی میسر آسکے۔ پارکس کے ساتھ ساتھ شہری تفریح اور کمیونٹی سرگرمیوں کے لیے بھی نئے مقامات تیار کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اسپورٹس اسٹریٹیجک پلان 2033 کے تحت 75 نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے جن کا مقصد دبئی کو بین الاقوامی سطح پر ورلڈ اسپورٹس حب میں تبدیل کرنا ہے ، ان اقدامات کے ذریعے اسپورٹس انڈسٹری، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور عالمی ایونٹس کے فروغ کو نیا رخ دیا جائے گا۔
شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ دبئی صرف کاروبار اور سیاحت تک محدود نہیں، ہم اسے معیارِ زندگی، فطری حسن اور جدید انفراسٹرکچر کے امتزاج کی مثال بنانا چاہتے ہیں، یہ اقدام دبئی کے اربن ماسٹر پلان 2040 کا تسلسل ہے، جس کا مقصد شہر کو ایک ایسا ماڈل بنانا ہے جہاں ترقی اور فطرت ایک ساتھ آگے بڑھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔