دبئی کی دلکشی بڑھانے کا ٹارگٹ، حکومت نے 18 ارب درہم کا میگا پروجیکٹ اپروو کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی کی قیادت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 18 ارب درہم کے ایسے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد شہر کو دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید شہروں کی فہرست میں سب سے آگے لانا ہے۔
اس منصوبے کے تحت نہ صرف سینکڑوں نئے پارکس بنائے جائیں گے بلکہ اسپورٹس حب کے طور پر دبئی کی عالمی شناخت کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
دبئی کو خوبصورت ترین شہروں میں شمار کروانے کیلئے 18 ارب درہم مالیت کا بڑا ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا گیا ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔
شیخ حمدان کے مطابق شہر کی آئندہ ترقی کا بنیادی تصور یہ ہے کہ فطرت، سبزہ اور جدید ترقیاتی سوچ کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے۔ نئے ماسٹر پلان کے تحت دبئی میں رہنے والوں اور آنے والے سیاحوں کیلئے زیادہ سرسبز، دلچسپ اور عالمی معیار کا ماحول تیار کیا جائے گا۔
پبلک پارکس اینڈ گرینری کے تحت 630 نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اسپورٹس اسٹریٹیجک پلان 2033 کے تحت 75 نئے اقدامات اور پروگرام متعارف کروائے جائیں گے تاکہ دبئی کو عالمی اسپورٹس ہب کے طور پر مضبوط ترین مقام حاصل ہو سکے۔
شیخ حمدان نے کہا کہ دبئی کا وژن یہ ہے کہ ٹیکنالوجی، ماحول، اسپورٹس اور شہر کی آرکٹیکچرل خوبصورتی ایک ساتھ مل کر ایسے مستقبل کے دروازے کھولیں جو دنیا کیلئے مثال بن جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے تحت
پڑھیں:
سندھ حکومت نے خواتین کیلیے پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا
کراچی:سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ خواتین کو پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے جا رہی ہے۔ خواتین سے اپیل ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، تربیتی کورسز میں حصہ لیں اور پنک اسکوٹیز پروگرام کے دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کو مفت ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مفت لائسنس بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز کی فراہمی کا مقصد ان کو روزمرہ کے سفری مسائل سے نجات دلانا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنک اسکوٹیز کے منصوبے کو عوام کی طرف سے غیر معمولی پذیرائی ملی۔جس میں درجنوں خواتین نے ڈرائیونگ سیکھی، لائسنس حاصل کیے اور اپنی روزمرہ مصروفیات کے لیے پنک اسکوٹیز کو اپنایا۔ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور محفوظ، باوقار انداز میں اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ سفر کو جاری رکھیں۔
سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، الیکٹرک بس سروس اور اب پنک اسکوٹیز جیسے منصوبوں کا مقصد شہریوں کو سستی، محفوظ اور باوقار سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر مضبوط بنانا صرف ایک حکومتی منصوبہ نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سیاسی اور انسانی فلسفے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی سفر کا مرکزی ستون ہے، یہ مشن شہید بینظیر بھٹو کے اس وژن کا تسلسل ہے۔