موبائل گم ہونے کا معاملہ: کورئیر کمپنی کو صارف کو موبائل اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ ہائیکورٹ نے نجی کورئیر کمپنی کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے کنزیومر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ صارف کو اس کا گمشدہ موبائل فون اور جرمانے کی رقم ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق محمد شاہد نامی صارف نے اپنا موبائل فون ایک نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے لاہور بھیجا تھا، تاہم فون منزل تک نہ پہنچ سکا اور دورانِ ترسیل گم ہوگیا۔ متاثرہ صارف نے معاملہ کنزیومر کورٹ میں اٹھایا، جہاں عدالت نے کمپنی کو غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 45 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا تھا۔
کورئیر کمپنی نے اس فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا، مگر چھ سال بعد جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل سنگل بینچ نے کنزیومر کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کورئیر کمپنیوں پر صارفین کی اشیاء کی حفاظت کی قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اس لیے کمپنی صارف کے نقصان کی مکمل تلافی کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کورئیر کمپنی
پڑھیں:
جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔
یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔
تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور غذائی عادات کا کردار بھی بہت اہم ہے۔ اس طرح کے “پروڈکٹس” سے متعلق دعوے ہوتے ہیں مگر تمام افراد پر اس کا یکساں اثر ہو، اس کی ضمانت نہیں ہوتی۔