data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اگلے سال 2026 میں اپنا پہلا خلا باز خلا میں بھیجے گا، جس کے ساتھ ہی ملک خلائی تحقیق کے نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔

انہوں نے یہ اعلان ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور کمرشل سیٹلائٹ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اس کی خلائی ٹیکنالوجی تک رسائی پر منحصر ہوتی ہے، اور پاکستان نے اس شعبے میں نمایاں پیشرفت حاصل کی ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران پاکستان نے اپنے چار سیارے خلا میں بھیجے ہیں جبکہ اب ملک انٹرنیٹ سروس کی خود مختار صلاحیت بھی حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائبر، 5 جی اور کمرشل سیٹلائٹ کے امتزاج سے “جڑا ہوا پاکستان” حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ “ای پاکستان” صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ جدید ڈیجیٹل معیشت اور بہتر گورننس کی بنیاد ہے۔ ان کے مطابق حکومت کا ہدف ہے کہ ملک کے ہر حصے کے نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل دنیا سے جوڑا جائے، اور ہر اسکول، کالج اور صحت مرکز کو براڈ بینڈ انٹرنیٹ سے منسلک کیا جائے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ اب محض رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بن چکا ہے۔ حکومت تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ہر شہری تک یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور اس مقصد کے لیے سیٹلائٹ انٹرنیٹ دور دراز علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا خلا باز خلا میں بھیجنا محض ایک سائنسی کامیابی نہیں بلکہ قوم کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا، جو یہ ثابت کرے گا کہ پاکستان بھی ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کی عالمی صف میں قدم جما رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خلا میں کہا کہ

پڑھیں:

یو اے ای کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ 2026 کیلئے منظور، ترقیاتی اخراجات میں اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کابینہ نے مالی سال 2026 کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا ہے۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق، نئے مالی سال کے لیے منظور کیا گیا بجٹ 25 ارب ڈالر (92 ارب درہم) سے زائد مالیت کا ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ نے اس موقع پر فیڈرل فنانشل سینٹر پروگرام کی منظوری بھی دی ہے، جس کا مقصد اماراتی وفاقی اداروں کی مالی پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 1.05 کھرب درہم تک پہنچ گیا، جو عرب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح یو اے ای کی برآمدات بھی 2019 کے مقابلے میں دوگنا بڑھ کر 950 ارب درہم تک جا پہنچی ہیں، جو ملکی معیشت کی تیزی سے ترقی کا ثبوت ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ نہ صرف مالی استحکام بلکہ سرمایہ کاری، روزگار اور برآمدات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا، جس سے یو اے ای کی عالمی معیشت میں پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • خلائی تاریخ میں نیا باب: پاکستانی خلاباز چین کے مشن میں شامل
  • پاکستان کا چین کے ساتھ خلابازوں کو خلائی مشن پر بھیجنے کا اعلان
  • پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن کا حصہ بنے گا،انتخاب کا عمل جاری
  • پاکستان اور چین کا نیا سنگِ میل، خلائی تعاون میں اہم پیش رفت
  • پاکستانی مشن 2035ء میں چاند پر اترے گا: احسن اقبال  
  • پاکستان کا چاند مشن: وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے تاریخ کا اعلان کر دیا
  • پاکستانی مشن چاند پر کب اترے گا؟ وزیرمنصوبہ بندی نے سال بتا دیا
  • یو اے ای نے مالی سال 2026 کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا
  • یو اے ای کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ 2026 کیلئے منظور، ترقیاتی اخراجات میں اضافہ