وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2035 میں اپنا پہلا مشن چاند پر بھیجے گا اور ملک کا پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے ملک میں سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ قائم کیا جائے گا اور سپارکو کو اس مشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے تعلیم اور دیگر شعبوں تک رسائی ممکن ہوگی، اور ڈیجیٹل رسائی کو معیشت کی طاقت بنانے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان جیسے جغرافیائی لحاظ سے اہم ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ ضروری ہو چکا ہے اور فائیو جی لائسنس کے اجرا کے لیے ہر ضلع میں فائبر کنکٹیوٹی پر کام ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کے بجائے انٹرنیٹ کو معاشی نمو بڑھانے کے لیے استعمال کریں۔ مزید کہا کہ ایک حقیقی ڈیش بورڈ بنایا جائے گا جو انٹرنیٹ اسپیڈ اور روزگار میں اضافے کو چیک کرے گا۔
اس موقع پر پاک سیٹ کے سی ای او ڈاکٹر شاہد رشید نے کہا کہ پاکستان نے 2024 میں پاک سیٹ لانچ کیا، جو بزنس کمیونٹی کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے اور سیٹلائٹ براڈ بینڈ کے ذریعے ملک میں بڑے پیمانے پر خدمات فراہم کر رہا ہے۔
سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف نے بتایا کہ پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی سے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی کوریج بہتر ہوگی اور اس کا مقصد قوم کو ڈیجیٹلی بااختیار بنانا ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان

شیخ حسینہ واجد کا دھڑن تختہ کرنے والی طلبا تحریک ’’نیشنل سٹیزن پارٹی‘‘ بھی میدان میں ہے۔ دوسری جانب شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ طویل انتظار، سیاسی دباؤ اور احتجاج کے بعد بالآخر بنگلا دیش کے الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اگست سے قائم عبوری حکومت نے ملک میں نئے الیکشن کے بعد اقتدار عوامی نمائندوں کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس وقت بنگلادیش کے عبوری سربراہ نوبیل انعام یافتہ بینکار اور معروف شخصیت محمد یونس ہیں جنھوں نے اپریل 2026 میں الیکشن کرانے کا عندیہ دیا تھا۔ اس کے بعد یہ بازگشت بھی سنی گئی تھی کہ عام انتخابات کے لیے بنگلادیش کی حکومت نے فروری کے مہینے کا انتخاب کیا ہے۔ جس پر متعدد سیاسی جماعتوں نے اپیل کی تھی الیکشن رمضان سے پہلے کرائے جائیں جن کا آغاز فروری کے وسط سے ہوگا۔

آج بنگلادیش کے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ قومی انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد کیے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصرالدین نے مزید کہا کہ 12 فروری کو ہی عوام سے جولائی چارٹر نامی اصلاحاتی منصوبے پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔ اس چارٹر میں انتظامی اختیارات محدود کرنے، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو مزید بااختیار بنانے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سیاسی استعمال کو روکنے جیسے اہم نکات شامل ہیں۔ انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے جب کہ جماعتِ اسلامی بھی ایک دہائی بعد دوبارہ انتخابی سیاست میں واپس آرہی ہے۔ جماعت اسلامی کو 2013 میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے انتخابی عمل سے باہر کردیا تھا۔

شیخ حسینہ واجد کا دھڑن تختہ کرنے والی طلبا تحریک ’’نیشنل سٹیزن پارٹی‘‘ بھی میدان میں ہے۔ دوسری جانب شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی سے انکار کر دیا
  • پاکستان سپر لیگ11 کے لئے2  نئی ٹیموں کی نیلامی، تاریخ میں توسیع کا اعلان
  • پی ایس ایل 11: نئی ٹیموں کی نیلامی، تاریخ میں توسیع کا اعلان
  • رمضان المبارک کا آغاز، متوقع تاریخ کیا ہوگی؟
  • فیض حمید 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد دیں گے، فیصل واوڈاکاانکشاف
  • صدر ٹرمپ کا ایک مہینے میں دوسری بار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کا اعلان
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
  • کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار فضائی ای چالان کا آغاز، 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد
  • بی آئی ایس پی کے مستحقین کو قطار میں نہیں لگنا پڑے گا
  • بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان